صدرممنون حسین کوترک صدرطیب ارودان کا فون !پاکستان اور ترکی ہر طرح کی صورتحال میں شانہ بشانہ کھڑے ہیں

صدرممنون حسین کوترک صدرطیب ارودان کا فون !پاکستان اور ترکی ہر طرح کی صورتحال ...
صدرممنون حسین کوترک صدرطیب ارودان کا فون !پاکستان اور ترکی ہر طرح کی صورتحال میں شانہ بشانہ کھڑے ہیں

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)صدر ممنون حسین کوترک صدر طیب اردگان نے فون کرکے امریکی دھمکیوں کے خلاف پاکستان کے ساتھ مکمل یک جہتی کا اظہار کیاہے ،ترک صدر کا کہنا تھا کہ پاکستان کی شاندار قربانیوں کے باوجود امریکی صدرکاطرزعمل ناپسندیدہ ہے،ترکی ہرقسم کے حالات میں پاکستان کےساتھ ہے۔طیب اردگان کا کہنا تھا کہ صدرٹرمپ کا ٹویٹ ناپسندیدہ اورپاکستان کی قربانیاں باوقار ہیں انسداددہشت گردی جنگ میں پاکستان کی قربانیاں شاندار ہیں،پاکستان ،ترکی ہر طرح کی صورتحال میں شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔

حکومتی وزراء ٹرمپ اور مودی کی زبان بول رہے ہیں،خرم دستگیر کی جماعۃ الدعوۃ کیخلاف گمراہ کن بیان بازی پر قانونی چارہ جوئی کریں گے:یحییٰ مجاہد

ٹیلی فونک گفتگو میں صدر مملکت ممنون حسین کا کہنا تھا کہ پاکستان کے جذبات کی قدر نہیں کی گئی،نامناسب امریکی پیغام کا مناسب جواب دیا جائے گا،پاکستان رابطے اور تعاون کی پالیسی پر یقین رکھتا ہے۔صدر مملکت ممنون حسین نے اظہار یک جہتی پر طیب اردگان کا شکریہ ادا کیا۔انہوں نے کہا کہ ترک بھائیوں کے محبت بھرے پیغام سے فخر کا احساس ہوا۔

اپنے پسندیدہ لائیو ٹی وی چینلز دیکھنے کے لئے اس لنک پر کلک کریں

مزید : Breaking News /قومی