آپ کو یہ کینیڈین شخص تو یاد ہوگا جسے پاک فوج نے طالبان کے قبضے سے چھڑایا تھا؟ اس کے ساتھ کینیڈین پولیس آج کل کیا کررہی ہے، جان کر شاید آپ بھی پریشان ہوجائیں
اوٹاوا (مانیٹرنگ ڈیسک) کینیڈا کے شہری جاشوا بوائل کو اس کی امریکی اہلیہ و تین بچوں سمیت پاکستانی سکیورٹی فورسز نے افغان طالبان کی قید سے رہائی دلا کر گزشتہ سال اکتوبر میں بحفاظت اس کے ملک واپس پہنچایا تھا۔اس شخص کو اپنے ملک پہنچے ابھی تین ماہ بھی نہیں ہوئے کہ یہ حیرت انگیز خبر سامنے آ گئی ہے کہ اس مختصر عرصے میں ہی وہ 15 مختلف جرائم کا مرتکب ہو چکا ہے اور اب پولیس کی حراست میں ہے۔
بھارت کے ایٹمی اثاثے کس کس مقام پر ہیں؟ فہرست پاکستان کو مل گئی کیونکہ۔۔۔ بڑی خبر آ گئی
ویب سائٹ Thestar.comکے مطابق کینیڈا کی پولیس نے جاشوابوائل کو گرفتار کرلیا ہے اور اس کے خلاف جنسی حملے کرنے اور حبس بے جا میں رکھنے جیسے جرائم کے الزامات کے تحت مقدمات درج ہو چکے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق جاشوابوائل پر کل 15 الزامات عائد کئے گئے ہیں، جن میں حملہ کرنے کے 8 الزامات، جنسی حملے کے دو الزامات، حبس بے جا میں رکھنے کے دو الزامات، اور جان سے مارنے کی دھمکیاں دینے کا ایک الزام شامل ہے۔ اس کے علاوہ کسی کو زبردستی خطرناک چیز کھلانے اور پولیس کو دھوکہ دینے کے الزامات بھی عائد کئے گئے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق جاشوا بوائل نے یہ تمام جرائم رہائی کے بعد کینیڈا پہنچنے کے بعد کئے ہیں۔
لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔