بھارت، بلند آواز میں موسیقی سے منع کرنے پر ہندوو ں انتہا پسندو ں نے مسلمان نوجوان کو مار ڈالا

بھارت، بلند آواز میں موسیقی سے منع کرنے پر ہندوو ں انتہا پسندو ں نے مسلمان ...
بھارت، بلند آواز میں موسیقی سے منع کرنے پر ہندوو ں انتہا پسندو ں نے مسلمان نوجوان کو مار ڈالا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

رانچی (آن لائن)انڈیا کی مشرقی ریاست جھارکھنڈ میں سال نو کے موقع پر مبینہ طور پر اونچی آواز میں موسیقی بجانے سے منع کرنے پر ایک مسلمان کو مار مار کر ہلاک کر دیا گیا ۔
غیرملکی میڈیاکے مطابق یہ واقعہ ریاست کے دارالحکومت رانچی کے قریب مندار قصبے میں پیش آیا جہاں کے ایک سینئر پولیس اہلکار نے واقعے کی تفصیل بتاتے ہوئے کہا کہ ’ابتدائی تفتیش سے ظاہر ہوتا ہے کہ ایک گروہ نئے سال کا جشن منانے کے لیے اونچی آواز میں موسیقی بجا رہا تھا کہ ہلاک کیے جانے والا 19 سالہ وسیم انصاری جو پونے میں دیہاڑی دار مزدوری کرتا تھا اور2 روز قبل اپنے گاؤں واپس آیا تھا،وہ اس کے 2 دوست اس گروہ کے پاس گئے اور انھیں بلند آواز میں موسیقی بند کرنے کا کہا۔ اس پر تنازع شروع ہوگیا اور وسیم پر اس گروہ نے حملہ کر دیا۔ ان پر کھانا پکانے کے لیے استعمال ہونے والے کسی تیز دھار آلے سے نشانہ بنایا گیا۔تفتیشی کا کہنا تھا کہ ہم نے دونوں فریقین سے امن قائم کرنے کی درخواست کی ہے۔ مشتبہ افراد کو جلد گرفتار کر لیا جائے گا۔
وسیم انصاری کے گاوں کے ایک رہائشی حسیب الانصاری کا کہنا ہے کہ یہ لوگ مسلمانوں کے قبرستان کے قریب پارٹی کر رہے تھے، جب وسیم نے انھیں روکا، انھوں نے اسے مار دیا۔ان کے دوست خوش قسمتی سے وقت پر فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ مجھے یقین ہے کہ وہ اگر نہ بھاگتے ہو وہ انھیں بھی مار دیتے۔دوسری جانب لوگوں نے اس قتل میں ملوث افراد کی گرفتاری کے لیے احتجاج کرتے ہوئے ایک قومی شاہراہ بھی بلاک کردی تاہم پولیس کی جانب سے راستہ کھلوا دیا گیا۔ہندوؤں اور مسلمانوں کے درمیان قیام امن کے لیے اضافی نفری بھی علاقے میں تعینات کی گئی ہے۔

لائیو ٹی وی دیکھنے کے لئے اس لنک پر کلک کریں