بھارت اسرائیل سے جدید باراک میزائل اور روس سے جدید بم خریدے گا

بھارت اسرائیل سے جدید باراک میزائل اور روس سے جدید بم خریدے گا
بھارت اسرائیل سے جدید باراک میزائل اور روس سے جدید بم خریدے گا

  

نئی دہلی(کے پی آئی) بھارت اسرائیل سے جدید باراک میزائل اور روس سے جدید بم خریدے گا۔

بھارتی وزیر دفاع نے اسرائیل اور روس سے جدید ہتھیار خریدنے کے1.714 بلین ڈالر کے معائدے کا اعلان کر دیا ہے، روس سے 240 گائیڈڈ بم اور31 جدید باراک میزائل اسرائیل سے حاصل کرے گا۔بارک میزائل رافیل ایڈوانس ڈیفنس سسٹم نے تیار کئے ہیں اور بھارت یہ میزائل اپنے پہلے بحری بیڑے پر نصب کرے گا جو ابھی زیر تعمیر ہے۔ اسرائیل ہر سال بھارت کو تقریبا ایک ارب ڈالر کا اسلحہ فروخت کرتا ہے۔واضح رہے کہ بھارت اور اسرائیل کے درمیان سن 1992میں مکمل سفارتی تعلقات قائم ہونے کے بعد سے دونوں ملکوں میں دفاعی تعلقات میں کافی اضافہ ہوا ہے۔سٹاک ہوم انٹرنیشنل پیس ریسرچ انسٹی ٹیوٹ کی رپورٹ کے تحت سن 2012 اور 2016 کے درمیان اسرائیل نے سب سے زیادہ یعنی 41 فیصد ہتھیار بھارت کو فروخت کیے۔

لائیو ٹی وی دیکھنے کے لئے اس لنک پر کلک کریں

مزید : بین الاقوامی