نوجوان سمگلر خاتون سے 4لاکھ 30ہزارڈالرز مالیت کی آئس منشیات برآمد
ہانگ کانگ (آئی این پی )پولیس نے نوجوان سمگلر خاتون سے 4لاکھ 30ہزارڈالرز مالیت کی آئس منشیات برآمد کر لی۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق کسٹمز حکام نے لوک ما چاؤ کنٹرول چوکی پر ایک کلوگرام آئس منشیات برآمد ہونے کے بعد ایک 27سالہ خاتون کو گرفتار کرلیا ، اس خاتون کو جس کا دعویٰ ہے کہ وہ بیروزگار ہے کسٹمز حکام اپنی معیت میں تحقیقات کیلئے ٹسنگ یائی میں چونگ آن سٹیٹ میں اس کی اقامت گاہ پر لے گئے ۔اس خاتون سے برآمد کی جانیوالی منشیات آئس کی مارکیٹ مالیت اندازاً4لاکھ 30ہزارہانگ کانگ ڈالر بتائی جاتی ہے ۔