پی ٹی آئی کی کسانوں سے یکجہتی کے لئے وزیراعلی ہاوس تک ریلی ، عارف علوی گرفتار

پی ٹی آئی کی کسانوں سے یکجہتی کے لئے وزیراعلی ہاوس تک ریلی ، عارف علوی گرفتار
پی ٹی آئی کی کسانوں سے یکجہتی کے لئے وزیراعلی ہاوس تک ریلی ، عارف علوی گرفتار

  

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) تحریک انصاف کے رہنما عارف علوی کو کسانوں کے ساتھ یکجہتی کیلئے وزیراعلی ہاوس تک ریلی نکالنے پر 20افراد سمیت گرفتار کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق کراچی میں کسانوں نے اپنے حق کے مطالبات کیلئے تحریک انصاف کے رہنما عارف علوی کے ساتھ ریلی نکالی ، یہ ریلی جونہی میٹروپول کے قریب پہنچی تو اسے پولیس نے روکنے کی کوشش لیکن مظاہرین وزیراعلی ہاوس جانے پر بضد تھے اور روکاوٹیں ہٹانے کی کوشش کی جس پر پولیس نے ریلی کے شرکا پر لاٹھی چارج کا کردیا ،جس کے نتیجے میں 5افراد شدیدزخمی ہوگئے اور زیادہ تر افرادوہاں سے منشتر ہوگئے۔ یہی نہیں مظاہرین کو منتشر کرنے کیلئے پولیس کی جانب سے واٹر کینن کا بھی استعمال کیا گیا ۔

تاہم اسی دوران پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے عارف علوی اور حلیم شیخ عادل سمیت20افراد کو گرفتار کرلیا۔عارف علوی کی گرفتاری کے بعد عمران اسماعیل اور دیگر کارکنان جو لاٹھی چارج سے منشتر ہوئے تھے وہ واپس میٹرو پل پر آکر بیٹھ گئے ہیں اور دھرنا دے دیا ہے۔

لائیو ٹی وی دیکھنے کے لئے اس لنک پر کلک کریں

مزید : علاقائی /سندھ /کراچی