نائیجریا کی مسجد میں خود کش دھماکہ ،14افراد جاں بحق کئی زخمی

نائیجریا کی مسجد میں خود کش دھماکہ ،14افراد جاں بحق کئی زخمی
نائیجریا کی مسجد میں خود کش دھماکہ ،14افراد جاں بحق کئی زخمی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ابوجا (ڈیلی پاکستان آن لائن)نائجیریا میں کیمرون بارڈر ایریا میں واقع مسجد میں ہونے والے خود کش حملے میں 14افراد جاں بحق جبکہ کئی زخمی ہو گئے ہیں ،خود کش حملہ بوکو حرام کے دہشت گردوں نے کیا جبکہ دھماکہ اتنا شدید تھا کہ پوری مسجد ہی شہید ہو گئی جبکہ جاں بحق افراد کی تعداد میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے ۔

یہ بھی پڑھیں:نوجوان سمگلر خاتون سے 4لاکھ 30ہزارڈالرز مالیت کی آئس منشیات برآمد
غیر ملکی میڈیا کے مطابق نائیجریا کے بارڈر ایریا میں کیمرون کی سرحد کے قریب واقع مسجد میں ہونے والے دہشت گردی کے ایک ہولناک واقعہ نے 14افراد کی جان لے لی ،بوکو حرام کے مبینہ دہشت گرد نے مسجد میں گھس کر خود کو دھامکے سے اڑا لیا ،دھماکہ اتنا شدید تھا کہ جس کی آواز دور دور تک سنی گئی جبکہ مسجد بھی مکمل طور پر شہید ہو گئی ۔ملبے سے 14افراد کی لاشیں نکال لی گئی ہیں جبکہ جاں بحق افراد کی تعداد میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے ۔سرکاری حکام نے دعویٰ کیا ہے کہ مسجد میں خود کش حملہ شدت پسند تنظیم بوکو حرام کے دہشت گردوں نے کیا ہے جبکہ سیکیورٹی اداروں نے علاقے سے ایک مبینہ دہشت گرد کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے ۔واضح رہے کہ گذشتہ سال نومبر میں بھی نائیجریا کی ایک مسجد میں ہونے والے خود کش حملے میں 50نمازی شہید ہو گئے تھے جبکہ گذشتہ 8سالوں سے نائیجریا میں بوکو حرام کے حملوں میں 20ہزار افراد ہلاک جبکہ دو لاکھ سے زیادہ بے گھر ہو چکے ہیں ۔

لائیو ٹی وی دیکھنے کے لئے اس لنک پر کلک کریں