HDS کے نام سے اسحاق ڈار کی دبئی میں عمارتیں پوری دنیا میں مشہور لیکن ایچ ڈی ایس کا دراصل مطلب کیا ہے؟ جان کر پاکستانیوں کی حیرت کی انتہاءنہ رہے گی

HDS کے نام سے اسحاق ڈار کی دبئی میں عمارتیں پوری دنیا میں مشہور لیکن ایچ ڈی ایس ...

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان کے سابق وزیرخزانہ اسحاق ڈار ان دنوں لندن میں موجود اور زیرعلاج ہیں تاہم ان کیخلاف ملک میں مختلف مقدمات زیرالتواءہیں اور ان مقدمات کے درمیان دبئی میں اسحاق ڈار کی عمارتیں HDSکا بھی تذکر ہ ہورہاہے لیکن دراصل ایچ ڈی ایس کا مطلب کیا ہے ، شایدکسی کو معلوم نہ ہو لیکن اب اسحاق ڈار کے ذریعے سے ہی ایچ ڈی ایس کا مطلب سامنے آگیا ہے ۔

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔

مظہر برلاس نے روزنامہ جنگ میں لکھا کہ چند سال قبل دبئی جاتے ہوئے اسحاق ڈار، وہ اور مخدوم فیصل صالح حیات دبئی جاتے ہوئے طیارے میں ہم سفر بن گئے اور اسحاق ڈار کی دعوت پر ان کے گھر کھانے پر چلے گئے ، اسحاق ڈار کے شاندار اور مہنگے گھر میں مخدوم فیصل صالح حیات پوچھنے لگے کہ ”یہ جو آپ کے ہر ٹاور پر لکھا ہوا ہے "HDS" ایچ ڈی ایس، لکھا ہے ، اس کا کیا مطلب ہے؟“ اسحاق ڈار بولے ”اس کا مطلب ہے حضور داتا صاحب“ مخدوم فیصل صالح حیات نے دو لمحوں کے لئے سوچا کہ یہ اسحاق ڈار کا گھر ہے، مجھے یہ بات کہنی چاہئے یا نہیں۔ پھر اندر سے آواز آئی نہیں جو سچ ہے منہ پر کہہ دینا چاہئے۔ دو لمحوں کے بعد فیصل صالح حیات نے کہا ”ڈار صاحب! اتنے ٹاورز، اتنا کچھ حلال سے نہیں بنتاآپ نے کیسے بنا لیا۔“ یہ واقعہ لکھنے کا مقصد کسی کی دل آزاری نہیں، صرف یہ بتانا مقصود ہے کہ مسلمان حکمرانوں کے خاندانوں کے ہاں حلال حرام کی کوئی تمیز نہیں۔

مزید : رئیل سٹیٹ /علاقائی /اسلام آباد

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...