جدید ٹیکنالوجی سے آراستہ،عالمی معیار کے عین مطابق، PKLI غریب مریضوں کے لئے نوید کی کرن

جدید ٹیکنالوجی سے آراستہ،عالمی معیار کے عین مطابق، PKLI غریب مریضوں کے لئے ...
جدید ٹیکنالوجی سے آراستہ،عالمی معیار کے عین مطابق، PKLI غریب مریضوں کے لئے نوید کی کرن

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیر اعلی پنجاب محمد شہباز شریف نے گزشتہ ہفتے  20ارب کی  خطیر رقم کی لاگت سے تعمیر ہونیوالے  ملکی تاریخ میں اپنی نوعیت کے پہلے اور جدید ترین منصوبے ”کڈنی اینڈ لیور ٹرانسپلانٹ“کا افتتاح کیا گیا اور منصوبے کے پہلے مرحلے کے کاموں پر اطمینان کا اظہار کیا۔پاکستان کڈنی اینڈ لیور ٹرانسپلانٹ انسٹیٹیوٹ کے زیر تعمیر منصوبے کا دورہ کیا منصوبے پر انتہائی معیاری اوربرق رفتاری سے ہونے والے تعمیراتی کام کو بے حدسراہا بھی گیا۔

50ایکڑ پر محیط اِس انسٹی ٹیوٹ منصوبے کا بیدیاں روڈ،لاہور میں سنگ بنیاد 14اگست 2015کو بدست وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف رکھا گیا۔ پاکستان کڈنی اینڈ لیور ٹرانسپلانٹ انسٹی ٹیوٹ کے منصوبے کے پہلے مرحلے کو 25دسمبر کو مکمل کر لیا گیا۔ڈاکٹروں نرسوں اوردیگر عملے کیلئے رہائشی سہولتیں بھی فراہم کی جائیں گی نیز ہسپتال کے لئے امریکہ، یورپ، مشرق وسطی اور دنیا بھر سے باصلاحیت اور بہترین ڈاکٹروں اور نرسوں کی تلاش کا عمل جاری ہے جبکہ کچھ سرجنز،سپیشلسٹ اور نرسیں آچکی ہیں۔ یہ ہسپتال پنجاب حکومت 100فیصد اپنے وسائل سے بنا رہی ہے اور یہ پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کا ایک ماڈل ہے،ہسپتال میں گردے اور جگر کے امراض کے علاج کی جدید سہولتیں میسر ہوں گی۔ غریب اور مستحق لوگوں کے یہ ہسپتال کسی نعمت سے کم نہیں ہوگا۔