تین ماہ میں حکومت کی وصولیوں میں 175ارب روپے کی کمی آئی:جاوید لطیف

تین ماہ میں حکومت کی وصولیوں میں 175ارب روپے کی کمی آئی:جاوید لطیف
تین ماہ میں حکومت کی وصولیوں میں 175ارب روپے کی کمی آئی:جاوید لطیف

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) مسلم لیگ ن کے رکن قومی اسمبلی جاوید لطیف نے کہاہے کہ تین ماہ میں حکومت کی وصولیوں میں 175ارب روپے کی کمی آئی ہے۔

جیونیوز کے پروگرام ”آپس کی بات“ میں گفتگوکرتے ہوئے جاوید لطیف نے کہا کہ تین ماہ میں حکومت کی وصولیوں میں 175ارب روپے کی کمی آئی ہے ، مسلم لیگ ن افرط زر کو چار فیصد کے قریب لیکر گئی تھی جبکہ تحر یک انصاف کے دور حکومت میں یہ افراط زر نو فیصد پر آگیا ہے، ڈالر کی قیمت بڑھنے سے قرضے دگنا ہوگئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ حکومت دنیا میں جاکر کیوں کہہ رہی ہے کہ پاکستان کابیڑا غرق ہو گیا ہے ؟انہوں نے کہا کہ شہبازشریف کوجیل میں اس لئے ڈال دیا گیا کہ ان کی جانب سے ایک نیب زدہ کمپنی کو ٹھیکہ نہیں دیا گیا تھا ، الزام پر کسی کو مجرم کہناہے توپھر عمران خان سے لیکر ستر فیصد وفاقی کابینہ الزامات کی زد میں ہے ۔

مزید : قومی