تحریک انصاف کی حکومت ملکی معیشت کوٹھیک نہیں کرنا چاہتی:اخونزادہ چٹان

تحریک انصاف کی حکومت ملکی معیشت کوٹھیک نہیں کرنا چاہتی:اخونزادہ چٹان
تحریک انصاف کی حکومت ملکی معیشت کوٹھیک نہیں کرنا چاہتی:اخونزادہ چٹان

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) پیپلز پارٹی کے رہنما اخونزادہ چٹان نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کی حکومت ملکی معیشت کو ٹھیک نہیں کر سکتی اور نہ ہی کرنا چاہتی ہے جب آپ کا سربراہ باہر کے ملکوں میں جا کر کہے کہ ہم چور اور ڈاکو ہیں تو کون دنیا سے آکر ایسے ملک میں سرمایہ کاری کرے گا ؟

جیونیوز کے پروگرام ”آپس کی بات “ میں گفتگوکرتے ہوئے پیپلز پارٹی کے رہنما اخونزادہ چٹان نے کہا کہ ہم کو جس حال میں ملک ملاتھا اس وقت سوات میں پاکستان کاجھنڈا اتار دیاگیا تھا اوربلوچستان میں قومی ترانے پربھی پابندی لگ گئی تھی ، ا س کے باوجود ہم نے ملکی حالات کوٹھیک کیا اور سرکار ی ملازمین کی تنخواہوں میں 120فیصد اضافہ کیا ۔

انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت ملکی معیشت کو ٹھیک نہیں کر سکتی اور نہ ہی کرنا چاہتی ہے جب آپ کا سربراہ باہر کے ملکوں میں جا کر کہے کہ ہم چور اور ڈاکو ہیں تو کون دنیا سے آکر ایسے ملک میں سرمایہ کاری کرے گا ۔انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کو پارلیمانی اداروں کابالکل احترام نہیں ہے ، تاریخ میں پہلی بار بد کلامی کرنے پر سینیٹ کے اس چیئرمین سینیٹ نے اس حکومت کے وزیر اطلاعات پر پابندی لگائی جوخود تحریک انصاف کے ووٹوں سے بنا تھا ۔

مزید : قومی