نوجوان نسل ہمارے کل کا بہتر مستقبل ہیں ‘ ڈاکٹر عمران شیخ

نوجوان نسل ہمارے کل کا بہتر مستقبل ہیں ‘ ڈاکٹر عمران شیخ

پشاور(سٹی رپورٹر)ڈپٹی کمشنر پشاورڈاکٹر عمران حامد شیخ نے کہاہے کہ نوجوان نسل ہمارے کل کا بہتر مستقبل ہیں انکی بھر پور رہنمائی کرکے انہین بری سرگرمیوں سے بچاکر کھیلوں جیسی مثبت مصروفیات میں مشغول رکھیں گے ،جسکے لئے انہوں نے 10جنوری سے پشاور میں صوبائی اور ضلع سطح پر سپورٹس فیسٹول منعقد کرانے کا بھی اعلان کردیا۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے گزشتہ روز میڈیاسینٹر پشاور میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا،انکے ہمراہ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر شاہد علی ،سپورٹس رائٹرز ایسوسی ایشن کے صدر جہانزیب صدیق ،بک فاؤنڈیشن کے دائریکٹر مرادعلی مہمند سمیت دیگر شخصیات بھی موجود تھیں۔ڈپٹی کمشنر پشاور عمران حامد شیخ کا کہناتھاکہ ڈیفنس ہاؤسنگ اتھارٹی کے تعاون سے 10سے13جنوری تک سپورٹس فیسٹول میں صوبے کی سطح پر بیڈمنٹن اور ٹیبل ٹینس جبکہ ضلع کی ،ضلع پشاور کی لیول پر تائیکوانڈو اور فٹ بال کے مقابلے کھیلے جائینگے ۔ان مقابلوں میں 500سے زائد مرد وخواتین کھلاڑی ایکشن میں نظر آئینگے ۔انہوں نے کہاکہ ان کھیلوں کے انعقاد کا بنیادی مقصد نوجوانوں کو صحت مندانہ سرگرمیوں کی طرف راغب کرناہے اور انشاء اللہ اس سلسلے کو ہر سال باقاعدگی سے منعقد کرائے جائینگے ۔اس موقع پر ٹورنامنٹ کے چیف ارگنائزر اورنیشنل بک فاؤڈیشن کے ڈائریکٹر مراد علی مہمند کا کہناتھاکہ فیسٹول کے سلسلے میں مقابلے حیات آباد سپورٹس کمپلیکس اور قیوم سٹیڈیم میں منعقد کیء جارہے ہیں۔انہوں نے کہاکہ بیڈمنٹن میں مینز سنگلز،وومینز سنگل،ٹیم ایونٹ ،۔ویٹرن اور کڈزکے مقابلے بھی کھیلے جائینگے ،جبکہ اسی طرح ٹیبل ٹینس اور تائیکوالڈومیں بھی خواتین کھلاڑی حصہ لینگے جبکہ فٹ بال میں مرد کھلاڑیوں کے مابین مقابلہ ہوگا۔جسکے لئے تیاریاں پہلے سے مکمل کرلئے گئے ہیں۔

مزید : پشاورصفحہ آخر