بریکوٹ ٹریڈیونین کا تیسرے روز بھی بھوک ہڑتالی کیمپ جاری

بریکوٹ ٹریڈیونین کا تیسرے روز بھی بھوک ہڑتالی کیمپ جاری

سوات ( سہیل باچہ سے )بریکوٹ ٹریڈیونین کا تیسرے روز بھی بھوک ہڑتالی کیمپ جاری ہے کسی بھی قسم کا کوئی سیاسی رہنما یا تحصیل انتظامیہ کی طرف سے بات ختم کرنے کی کوشش نہیں کی گئی جب کہ آج ڈی پی او سوات نے اپنے آفس طلب کرکے احتجاج احتجاج کے حوالے سے ڈی ایس پی سرکل کے حوالے کردیا کہ اس میں مذاکرات کی جائے اور بات کو ختم کیا جائے جبکہ ٹریڈ یونین کے صدر کا موقف ہے کہ تحصیل ناظم کے گالم گلوچ اور ٹی ایم او تحصیل انتظامیہ کے ردعمل پر دوکانداران کافی تشویش میں ہے ابھی تک ان کی طرف سے کوئی مداخلت نہیں کی گئی ہے لہذا ہمارا بھوک ہڑتالی کیمپ جاری رہے گا اور غیرقانونی غنڈا ٹیکس کو کسی صورت ماننے کو تیار نہیں۔ٹریڈ یونین کے صدر کا کہنا ہے کہ مجھے مختلف حوالوں سے دھمکیاں مل رہی ہے مگر ان کے دھمکیوں کا کوئی پرواہ نہیں احتجاج جاری رکھوں گا۔

مزید : پشاورصفحہ آخر