سوات میں میڈیا کالونی کیلئے جگہ منتخب کرنے کے سلسلے میں مختلف مقامات کا دور ہ

سوات میں میڈیا کالونی کیلئے جگہ منتخب کرنے کے سلسلے میں مختلف مقامات کا دور ہ

پشاور (سٹاف رپورٹر) وزیرعلیٰ صوبہ خیبرپختونخوا کی خصوصی ہدایات پر انتظامی افیسرز نے صحافیوں کے ہمراہ سوات میں میڈیا کالونی کیلئے جگہ منتخب کرنے کے سلسلے میں مختلف مقامات کا دور ہ کیا ڈپٹی کمشنر سوات کی ہدایت پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر سوات محمدفوادخان نے صحافیوں کیلئے میڈیا کالونی کے قیام کے ضمن میں ریجنل ڈائریکٹر انفارمیشن غلام حسین غازی اور اے اے سی عامر علی شاہ کے ہمراہ مجوزہ جگہوں کا معائنہ کیااس موقع پر صحافی شہزادعالم،حضرت بلال اور فضل رحیم خان بھی حکام کے ہمراہ تھے اے ڈی سی محمدفوادخان نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہاکہ وزیر اعلیٰ محمودخان اورسوات انتظامیہ یہاں کے صحافیوں کی فلاح وبہبود کیلئے اقدامات اٹھانے اور انہیں درپیش مسائل کے حل میں خصوصی دلچسپی لے رہی ہے اورہمیں امید ہے کہ ان اقدامات کے نتیجے میں صحافیوں کی مشکلات میں کمی آئے گی اور انہیں رہائش کی بنیادی سہولیات بھی میسر آئیں گی میڈیا کالونی کیلئے جگہ کے انتخاب کے سلسلے میں عملی کام کے آغاز پر صحافیوں نے وزیر اعلیٰ محمودخان،اے ڈی سی محمدفواد خان اور صوبائی حکومت کا شکریہ اداکیا۔

مزید : پشاورصفحہ آخر