غیرقانونی ٹیکسزکی وصولی اور فنڈز کی عدم دستیابی کے خلاف جملہ ٹینڈرز سے بائیکاٹ کا اعلان

غیرقانونی ٹیکسزکی وصولی اور فنڈز کی عدم دستیابی کے خلاف جملہ ٹینڈرز سے ...

جندول(نمائندہ پاکستان) جندول ضلعی کنٹریکٹر ایسوسی ایشن دیر پائین نے بقایہ جات کی عدم ادائیگی ،غیر قانونی ٹیکسز کی وصولی اور فنڈز کی عدم دستیابی کے خلاف جملہ ٹینڈرز سے بائیکاٹ کا اعلان کر دیا۔اس سلسلہ میں بلامبٹ میں ضلعی کنٹریکٹرز ایسوسی ایشن کا اجلاس زیر صدارت اکرام منعقد ہوا اجلاس سے عمران ٹاکر،اخونزادہ نصیب الرحمن،طاہر خان،عابد خان،اور رحمت اللہ وغیرہ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سال2014سے لیکر اب تک ٹھیکیداروں کو بل ادا نہیں کئے گئیں جس کی وجہ سے ٹھیکیدار دیوالیہ ہو گئیں ہیں اور اپنی بقاء کا جنگ لڑ رہے ہیں انہوں نے کہا کہ حالانکہ ملاکنڈ ڈویژن ٹیکس فری زون ہے جس کا اظہار صوبائی وزیر اعلیٰ محمود خان برملا کرتے ہیں مگر مختلف اداروں میں کھلے عام ٹھیکہ داروں سے زبردستی ٹیکس کے مد میں پیسے کاٹے جاتے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ اگر حکومت کے پاس فنڈ نہیں تو کیوں تعمیراتی کاموں کی منظوریاں دی جا رہی ہے ۔ٹھیکہ داروں نے متفقہ فیصلہ کیا کہ جب تک تمام ٹھیکہ داروں کو واجب الاداء بل جاری نہیں کرائے جاتے تب تک کوئی ٹھیکہ دار کسی محکمہ کے ٹینڈر میں حصہ نہیں لے گا۔کنٹریکٹر ایسوسی ایشن کے مشران نے کہا کہ اگر جلد از جلد ان کے مطالبات منظور نہ ہوئے تو عدالت کا دروازہ کھٹکھٹاینگے ۔انہوں نے منتخب ممبران اسمبلی و ناظمین سے اس بھی اس سلسلہ میں تعاون کا مطالبہ کیا۔

مزید : پشاورصفحہ آخر