7 بجلی چوروں کے خلاف مقدمات درج
مردان ( بیورورپورٹ) ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر ڈاکٹر سہیل الرحمان اور ایس ڈی او سب ڈویژن طورونعمت اللہ خان کی قیادت میں ٹاسک فورس نے7 بجلی چوروں کے خلاف مقدمات درج کرلئے علاقہ مایار میں ہونے والے خصوصی مہم کے ہمراہ لائن سپرنٹنڈنٹ حسیب خان اورشوکت خان نے 23ڈائریکٹ کنڈے ہٹاکر سات افراد کے خلاف بجلی چوروں کے الزام میں مقدمات درج کرلئے ۔