پریس کلب لدھا کے سال 2019کے انتخابات مکمل آوردین محسود سرپرست اعلی منتخب

پریس کلب لدھا کے سال 2019کے انتخابات مکمل آوردین محسود سرپرست اعلی منتخب

ٹانک(نمائندہ خصوصی)پریس کلب لدھا کے سال2019کے انتخابات مکمل آور دین محسود سر پرست اعلی ،عرفان الدین برکی صدر جبکہ نور عالم محسود جنرل سیکرٹری منتخب کر لئے گئے تفصیلات کے مطابق پریس کلب لدھا کے سال 2019کے سالانہ انتخاب کے حوالے سے ایک اجلاس پریس کلب کی بلڈنگ میں منعقد ہوا جس میں صحافیوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی اجلا س میں جنوبی وزیرستان کے صحافیوں کی فلاح و بہبود کے مسائل پر تفصیلی بات چیت کی گئی انتخابی اجلاس میں متفقہ طور پر آوردین محسود سر پر ست اعلی ،عرفان الدین برکی صدر ،نور محمد برکی نائب صدر ،نور عالم محسود جنرل سیکرٹری ،محمد رؤف محسود جائینٹ سیکرٹری ،زین اللہ محسود فنانس سیکرٹری اور فیاض برکی پریس سیکرٹری منتخب کر لئے گئے پریس کلب لدھا کے نومنتخب صدر عرفان الدین برکی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ صحافیوں نے اس پر جس اعتماد کا اظہار کیا ہے وہ ان کے اعتماد پر پورا اتریں گے اور صحافیوں کے درپیش مسائل کے حل اور ان کی فلاح و بہبود کے لئے کسی بھی قر بانی سے دریغ نہیں کیا جائیگا۔

مزید : پشاورصفحہ آخر