موٹرسائیکل چوری کے بین الاصوبائی گروہ کے تین خطرناک ملزمان گرفتار

موٹرسائیکل چوری کے بین الاصوبائی گروہ کے تین خطرناک ملزمان گرفتار

ڈیرہ اسماعیل خان (بیورو رپورٹ)ڈیرہ پولیس نے موٹرسائیکل چوری کے بین الاصوبائی گروہ کے تین خطرناک ملزمان گرفتارکرکے تین موٹرسائیکلیں برآمدکرلیں‘گرفتارملزمان نے دوران تفتیش پولیس کواپنے دیگرساتھیوں کے نام بتائے اور25وارداتوں کا اعتراف کرلیاہے‘ڈی پی او ظہوربابرآفریدی کی پرہجوم پریس کانفرنس۔ تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرظہوربابرآفریدی نے اپنے دفترمیں پرہجوم پریس کانفرنس کے دوران بتایاکہ ڈیرہ اسماعیل خان شہر اورتھانہ کینٹ کی حدود میں ہونے والی موٹرسائیکل چوری کی وارداتوں میں ملوث بین الاصوبائی موٹرسائیکل چوروں کے تین ملزمان کوعوام کے تعاون سے گرفتارکرلیاگیاہے ۔ گرفتارملزمان میں خان میرخان پٹھان ولد محمدنذیر سکنہ محلہ مصطفی آبادضلع میانوالی حال متولہ شاہ پہاڑپور ، شفیع اللہ ولدعزیزاللہ ترگ سکنہ کہاوڑحال ملانہ پکہ اورعبداللہ ولدخرخان دوتانی سکنائے توئے خلہ جنوبی وزیرستان شامل ہیں ۔پریس کانفرنس میں اے ایس پی سٹی ناصرمحمود، ڈی ایس پی ہیڈکوارٹراورایس ایچ او سٹی محمداقبال بلوچ بھی موجودتھے ۔ ڈی پی او ظہوربابرآفریدی نے بتایاکہ دوران تفتیش ملزمان نے اپنے چوتھے ساتھی اسلم عرف مدوخان ولد غزنی خان سلیمان خیل سکنہ زرملن جنوبی وزیرستان حال پیزولکی مروت کانام بھی بتادیاہے ۔انہوں نے کہاکہ ملزمان چوری شدہ موٹرسائیکلیں جنوبی وزیرستان میں فروخت کرتے تھے ۔انہوں نے کہاکہ گرفتارملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے اورمزید موٹرسائیکل بھی برآمدکیے جائیں گے ۔ ملزمان کی گرفتاری اورموٹرسائیکلوں کی برآمدگی پراچھی کارکردگی کامظاہرہ کرنے والے پولیس افسران اورتفتیشی ٹیم کو انعامات دیے جائیں گے ۔پریس کانفرنس کے دوران برآمدہونے والی تین موٹرسائیکلوں کی چابیں ڈی پی او ڈیرہ نے مالکان کے حوالے بھی کیں۔

مزید : پشاورصفحہ آخر