دفتر پریس سیکرٹری برائے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا

دفتر پریس سیکرٹری برائے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


پشاور (پ ر)وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان نے جنوبی وزیر ستان پریس کلب کی نومنتخب کابینہ کو مبارکباد دی ہے ۔یہاں سے جاری اپنے تہنیتی پیغام میں وزیراعلیٰ نے نومنتخب صدر نصیر اعظم محسود، جنرل سیکریٹری شاکر اللہ شاکر محسود اور دیگر عہدیداروں کو مبارکباد دی اور توقع ظاہر کی کہ نومنتخب کابینہ صحافتی برادری کی فلاح کے ساتھ ساتھ معاشرے میں برائیوں کے خاتمے اور مثبت اقدار کے فروغ کیلئے اپنی پیشہ ورانہ ذمہ داریاں بطریق احسن سرانجام دے گی ۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ صوبائی حکومت مثبت تنقید کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے اور صحافیوں کے ساتھ کھڑی ہے۔ حکومت صوبے کے صحافیوں کی خوشحالی کیلئے اقدامات کر رہی ہے ۔وزیراعلیٰ نے کہا کہ آج کے دور میں صحافت ریاست کے ایک اہم ستون کے طور پر سامنے آئی ہے ۔ صوبے میں تبدیلی کے عمل خصوصاً امن و امان کی بحالی کے سلسلے میں دیگر طبقات معاشرہ کے ساتھ ساتھ صحافتی برادری نے بھی اہم کردار ادا کیا ہے ۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ انتہائی سنگین حالات میں بھی ہماری میڈیا نے ملک و قوم کا سافٹ امیج اُجاگر کیا اور اُمید ہے کہ آئندہ بھی ملک وقوم سے وفاداری کایہ طرز عمل جاری رہے گا۔ شدت پسندی سے متاثرہ اور جنگ زدہ علاقوں کی صحافتی برادری کا کردار بطور خاص خراج تحسین کا مستحق ہے ۔