تحصیل تخت بھائی میں بہت جلدریونیور یکارڈ کمپیوٹرائزڈ کیا جائیگا، عبدالغفور

تحصیل تخت بھائی میں بہت جلدریونیور یکارڈ کمپیوٹرائزڈ کیا جائیگا، عبدالغفور

مردان (بیورورپورٹ) کمشنر مردان ڈویژن عبد الغفور بیگ نے کہا ہے کہ تحصیل تخت بھائی میں بہت جلد ریونیو ریکارڈ کمپیوٹرائزڈ کیا جائیگا۔ تحصیل تخت بھائی کل 41موضعات میں سے اب تک 22مکمل ہوچکے ہیں باقی موضعات پر کام 9جنوری تک مکمل ہوجائیگا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے تحصیل تخت بھائی لینڈ کمپیوٹرائزیشن کے بارے میں منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس میں ڈپٹی کمشنر مردان عابد خان وزیر ، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر قاسم علی ، پی ڈی بور ڈ آف ریونیو تسلیم خان، اے سی آر کریم گل، اسسٹنٹ کمشنر تخت بھائی صوبیا ضیاء ، پی ایم کاشف خان، ڈی بی ایم نور خان نے شرکت کی۔ کمشنر مردان نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ 14جنوری سے پہلے پہلے تحصیل تخت بھائی کی لینڈ کمپیوٹرائزیشن مکمل کیا جائے تاکہ عوام کا دیرینہ مسئلہ حل ہو سکے۔ انہوں نے ایس ڈی سی کے حکام کو ہدایت کی کہ اب تک 22موضعات کا لینڈ ریکارڈ کمپیوٹرائزڈ ہو چکا ہے ، باقی ماندہ کو 9جنوری تک مکمل کرنے کیلئے ٹھوس اقدامات اٹھائیں تاکہ تحصیل تخت بھائی کالینڈ کمپیوٹرائزیشن بروقت مکمل ہوسکے۔ انہوں نے کہا کہ دوسرے مرحلے میں تحصیل کاٹلنگ کے لینڈ ریکارڈ کمپیوٹرائزیشن پر کام کا آغاز کیا جائیگاجس سے کاٹلنگ کے عوام کا دیرینہ مسئلہ حل ہوجائیگا۔

مزید : پشاورصفحہ آخر