پشاور‘ منشیات و اسلحہ برآمد‘ ملزمان گرفتار

پشاور‘ منشیات و اسلحہ برآمد‘ ملزمان گرفتار

پشاور(سٹی رپورٹر)کیپٹل سٹی پولیس پشاور نے منشیات فروشوں کے خلاف کارروائیاں تیز کر دیں ضلع بھر میں ہونے والے کارروائیوں کے دوران 12 منشیات فروشوں اور 42 دیگر جرائم پیشہ افراد کو گرفتار کرلیا گیا ملزمان کے قبضے سے مجموعی طور پر 17 کلو گرام چرس ،3 عدد کلاشنکوف،22 عدد پستول ،4 عدد بندوق اور سینکڑوں عدد مختلف بور کے کارتوس برآمد کرلئے گئے ہیں تمام ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر کے تفتیش کیلئے حوالات منتقل کر دیا گیا ۔تفصیلات کے مطابق پشاور پولیس نے سی سی پی او قاضی جمیل الرحمان کی خصوصی ہدایت پر ضلع بھر میں منشیات فروشوں اور دیگر جرائم پیشہ افراد کے خلاف کریک ڈاؤن کے دوران 12 منشیات فروشوں کو گرفتار کرلیا ہے گرفتار ملزمان کے قبضے سے مجموعی طور پر 17 کلو گرام چرس برآمد کرلی گئی ہے ہونے والی کارروائیوں کے دوران تھانہ شاہ قبول پولیس نے فرمان ولد امیر خان اور مجاہد ولد ولایت کو گرفتار کرکے انکے قبضے سے 8 کلو گرام چرس،تھانہ پھندو پولیس نے شماز گل ولد بارولدین کو گرفتار کرکے اس کے قبضے سے 2 کلو گرام چرس،تھانہ حیات آباد پولیس نے حمید اللہ ولد نواب،عزیز ولد جان شیراور شعیب ولد نثار کو گرفتار کرکے انکے قبضے سے 3 کلو گرام چرس،جبکہ تھانہ شرقی پولیس نے رسول ولد محمد رسول کو گرفتار کرکے اس کے قبضے سے ایک کلو گرام چرس،تھانہ ٹاؤن پولیس نے شہزاد ولد عبدلاکبر کو ایک کلو چرس ،تھانہ متھرا پولیس نے واصل ولد ہادی خان کو گرفتار کرکے اس کے قبضے سے ایک کلوگرام چرس اور تھانہ چمکنی پولیس نے باورخان ولد زین خان کو گرفتار کرکے اس کے قبضے سے بھی ایک کلو گرام چرس برآمد کرلی ہے تمام ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے مزید تفتیش کیلئے حوالات منتقل کر دیا گیا ہے ۔اسی طرح ضلع بھر میں دیگر مختلف کارروائیوں کے دران 42 جرائم پیشہ اور مشتبہ افراد کوبھی گرفتار کرلیا گیا ہے جن قبضے سے مجموعی طور پر3 عدد کلاشنکوف،22 عدد پستول ،4 عدد بندوق اور سینکڑوں عدد مختلف بور کے کارتوس برآمد کرلئے گئے ہیں تمام ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے بعد مزید تفتیش کیلئے حوالات منتقل کر دیا گیا ہے ۔دس

مزید : پشاورصفحہ آخر