نوشہرہ‘ دہشت گردی کے مقدمات میں مطلوب اشتہاری گرفتار

نوشہرہ‘ دہشت گردی کے مقدمات میں مطلوب اشتہاری گرفتار

نوشہرہ(بیورورپورٹ) اکبر پورہ پولیس دہشتگردی کے مقدمات میں مطلوب ملزم اشتہاری گرفتار ۔ملزم اغواء برائے تاوان کے علاوہ متعدد مقدمات میں مطلوب تھا۔ڈسٹرکٹ پولیس افیسر کیپٹن(R) منصور امان تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس افیسر کیپٹن(R)منصور اما ن کے خصوصی ہدیات پر ضلع بھر میں جرائم پیشہ اور مجرمان اشتہاریوں کیخلاف بھر پور کاروائیاں کی جا رہی ہے۔حاجی محمد خانSHO اکبرپورہ اطلاع ملی کہ پولیس اور CTD کودہشتگردی اور اغواء برائے تاوان میں مطلوب مجرم اشتہاری علاقہ بالو میں موجود ہے۔اطلاع کو مصدقہ جان کرفوری طور پر پولیس نفری ہمراہ لیکر ملزم کی گرفتاری کو یقینی بنانے کیلئے ملزم پر حکمت عملی کیساتھ چھاپہ لگایا گیا۔ملزم کو بھاگنے کے موقع نہ دیتے ہوئے ملزم محمد عادل ولد محمد آفاق سکنہ بالو کو گرفتار کر لیا گیا۔ملزم نے چند ہفتے قبل ایک شہری کو 10لاکھ روپے کیلئے اغواء کیا تھا جسکو بحاظت بازیاب کرایا گیا تھا۔لیکن ملزم بھاگنے میں کامیاب ہو گیا تھا۔جسکے خلاف CTD میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔اس کے علاوہ بھی ملزم پر متعدد مقدمات میں مطلوب تھا۔ڈسٹرکٹ پولیس افیسر کیپٹن(R)منصور اما ن نے پولیس ٹیم کی اس کامیاب کاروائی کو سراہتے ہوئے کہا کہ جرائم پیشہ اورمجرمان اشتہاری ملزمان کیخلاف بھر پور کاروائیاں کی جا رہی ہے۔

مزید : پشاورصفحہ آخر