ڈپٹی کمشنر دیر لوئر شوکت علی یوسفزئی کا تیمرگرہ ہسپتال کا معائنہ
پشاور (سٹاف رپورٹر)ڈپٹی کمشنر دیر لوئر شوکت علی یوسفزئی نے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال تیمر گرہ کے نزدیک ڈرینج کا معائنہ کیا اور اس موقع پر انہوں نے ٹی ایم او تیمر گرہ کو ہدایت کی کہ وہ ہسپتال کے نزدیک ڈرینج سسٹم کی صفائی کریں تاکہ بارش کے پانی سے ہسپتال کو نقصانات سے بچایا جاسکے ۔دریں اثناء ڈپٹی کمشنر کے خصوصی ہدایت پر ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر چکدرہ نے مختلف میڈیکل سٹوروں اور لیبارٹریوں کا معائنہ کیا اور زائد المعیاد میڈیسن اور بعض لیبارٹریوں کے خلاف قانون کے مطابق کاروائی عمل میں لائی گئی ۔بعد ازاں ٹی ایم اے لال قلعہ نے صفائی عملے کے ہمراہ کلین اینڈ گرین پاکستان مہم کے دوران بازاروں، گلیوں کو چوں اور نالیوں کی صفائی کی۔