جے آئی ٹی رپورٹ یکطرفہ ، ہمارا موقف شامل نہیں،قمر زمان کائرہ

جے آئی ٹی رپورٹ یکطرفہ ، ہمارا موقف شامل نہیں،قمر زمان کائرہ

لاہور(آئی این پی )پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما قمر زمان کائرہ نے کہا ہے کہ جے آئی ٹی کے رویے کی مذمت کرتا ہوں، پہلے بھی عدالتوں میں جواب دیتے رہے اور اب بھی دیں گے، جے آئی ٹی رپورٹ یکطرفہ ہے جس میں ہمارا موقف شامل نہیں ۔ بدھ کو وہ میڈیا سے گفتگو کررہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ وفاقی وزیرفیصل واوڈا کا رویہ غیر مناسب ہے۔ فیصل واوڈا کو صحافی کے سوال پر جھگڑا نہیں کرنا چاہیے تھا۔ جے آئی ٹی کے رویے کی مذمت کرتا ہوں ۔ پہلے بھی عدالتوں میں جواب دیتے رہے اور اب بھی دیں گے۔ حکومتی کارکردگی دعوؤں سے متصادم ہے۔ جے آئی ٹی رپورٹ یکطرفہ ہے جس میں ہمارا موقف شامل نہیں۔

قمر زمان کائرہ

مزید : پشاورصفحہ آخر