مسلم لیگ (ن) انٹرا پارٹی انتخابات کا معا ملہ،درخواست گزار کا وکیل غیرحاضر
اسلام آباد( آئی این پی ) الیکشن کمیشن میں مسلم لیگ(ن ) کے انٹرا پارٹی انتخابات سے متعلق معاملے پر درخواست گزار کے وکیل پیش نہ ہوسکے ، الیکشن کمیشن نے درخواست گزار کو مسلم لیگ( ن) کے جواب پر دلائل کا آخری موقع دے دیا۔ الیکشن کمیشن میں مسلم لیگ( ن) کے انٹرا پارٹی انتخابات کے خلاف درخواست پر تین رکنی کمیشن نے گزشتہ روز سماعت کی، مسلم لیگ ن کی جانب سے وکیل پیش ہوئے جبکہ درخواست گزار کے وکیل پیش نہ ہو سکے۔الیکشن کمیشن نے درخواست کو پارٹی کے صوبائی انتخابات کے خلاف درخواست سے یکجا کرنے کا مطالبہ مسترد کرتے ہوئے کیس کی سماعت 17 جنوری تک ملتوی کر دی ۔
انٹرا پارٹی انتخابات