ریسکیو 1122ڈیرہ اسماعیل خان نے 2018کی سالانہ کارکردگی رپورٹ جاری کر دی

ریسکیو 1122ڈیرہ اسماعیل خان نے 2018کی سالانہ کارکردگی رپورٹ جاری کر دی

ڈیرہ (بیورو رپورٹ)ریسکیو 1122ڈیرہ اسماعیل خان نے 2018کی سالانہ کارکردگی رپورٹ جاری کر دی۔ خیبر پختونخواایمرجنسی ریسکیوسروس1122ڈسٹرکٹ ڈیرہ اسماعیل خان نے گزشتہ سال کے دوران مختلف ہنگامی صورتحال کے دوران عو ام کو بروقت اور فوری سہولیات فراہم کیں۔ ریسکیو 1122کے میڈیاکوارڈنیٹراعزاز محمودکے مطابق ریسکیو 1122ڈیرہ کے اہلکاروں نے سال 2018کے دوران 2852سے زائد مختلف واقعات پر بروقت اور بہترین سہولیا ت فراہم کیں اور زخمیوں کو جائے حادثہ پر ہی طبی امداد فراہم کیں جبکہ کئی زخمیوں کو ابتدا ئی طبی امداد فراہم کرتے ہوئے ہسپتال منتقل کیا۔ریسکیو 1122ڈیرہ کی جانب سے گزشتہ سال 976ٹریفک حا د ثا ت جبکہ 188آگ لگنے،1492میڈیکل ایمر جنسیز، ڈوبنے کے20، عمارت گرنے کے 2،لڑائی جھگڑے کے 62،ریکوری کے 107اور 5بم دھماکوں کے واقعات رونما ہو ئے۔ ایمرجنسی آفیسرریسکیو1122ڈیرہ عرفان اللہ مروت نے بتایا کہ ریسکیو 1122کے اہلکاروں نے تقریباً 2667زخمیوں اور بیماروں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرتے ہوئے قریبی ہسپتال منتقل کیا جبکہ اس دوران 97افراد جاں بحق ہوئے۔ ریسکیو 1122نے ٹریفک کے ہجو م کے با وجود اوسط ٹا ئم3.6منٹ میں عوام کو سہولیات فراہم کیں۔ ایمرجنسی افسر عرفان اللہ مروت نے بتایا کے ریسکیو 1122کے خدمات بلا کسی تفریق کے فراہم کی جا رہی ہیں کیونکہ عوام کے جان ومال کا تحفظ ہم پر فرض ہے اس لیے کسی بھی قسم کی کو تاہی کو برداشت نہیں کی جائے گی۔

مزید : پشاورصفحہ آخر