ضلع کونسل نوشہرہ کا اجلاس ، ناقص میٹریل کے استعمال پر ممبران سراپااحتجاج

ضلع کونسل نوشہرہ کا اجلاس ، ناقص میٹریل کے استعمال پر ممبران سراپااحتجاج

نوشہرہ(بیورورپورٹ) ضلع کونسل نوشہرہ کے اجلاس میں ترقیاتی منصوبوں میں ناقص میٹریل کااستعمال،محکمہ تعلیم، سوشل ویلفیئر، سی اینڈ ڈبلیو، پبلک ہیلتھ ،ہسپتالوں میں غیرحاضر ڈاکٹرز اورمحکمہ صحت کی ناقص کارکردگی سمیت ایک لاکھ روپے کی لاگت کے سولر سسٹم پانچ لاکھ روپے میں لگادئیے گئے جو کہ کرپشن کی انتہا ہے ضلعی ممبران سراپااحتجاج مناہل قتل کیس میں ملوث ملزم کو شوبرا چوک میں پھانسی دینے کا مطالبہ جہانگیرہ اور پبی میں تحصیل انتظامیہ کے لئے بلڈنگ تعمیرکرنے کا مطالبہ کرعلاقہ خٹک کے 27 دیہاتوں کیلئے علیحدہ شناختی کارڈ دفتر قائم کیاجائے مضرصحت خوراک، جعلی ادویات، چپس سے بچے اور دیگر ملاوٹی اشیاء خوردنوش جن میں دودھ، دہی، گوشت، مصالہ جات اور دیگر کے فروخت سے عوام شدید موذی امراض میں مبتلا ہوچکے ہیں ضلعی انتظامیہ خاموش تماشائی محکمہ واپڈا اور محکمہ سوئی گیس کی جانب سے ناروا لوڈشیڈنگ اور صارفین کے ساتھ غیرمناسب اور ناروا رویہ کے خلاف بھی احتجاج کیا گیا کرپشن میں ملوث سرکاری اداروں کے کیسز فوری طورپر احتساب بیورو کو بجھوائے جائیں احتساب پہلے ہم سے شروع کیاجائے بہرام کلے میں بی ایچ یو اور نظام پور میں ناگفتہ بہ سرکاری سکول گرنے کا خدشہ جس سے کئی بچے اور بچیاں کی ہلاکت کا خدشہ پیران کلے میں اپنی مدد آپ کے تحت سکول چلارہے ہیں جن کی تنخواہیں ایک فلاحی ادارہ ادا کررہا ہے ضلع کونسل نوشہرہ کاایک اجلاس زیرصدارت کنونیئر ملک خان بشر منعقد ہوا اجلاس میں ڈپٹی کمشنر نوشہرہ عبدالحمید اور دیگرافسران نے خصوصی طورپر شرکت کی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ضلعی ناظم حاجی اشفاق احمد نے کہا کہ ضلعی ممبران کے تمام مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کریں گے اور ضلعی سیکرٹریٹ تین منزلہ عمارت جس میں ضلع بھر کے افسران کے دفاتر قائم کئے جائیں گے کا بہت جلد افتتاح کریں گے جس سے تمام سرکاری ایک جگہ پر موجود ہوں گے جس سے عوام کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر ہوسکیں گے انہوں نے کہا کہ سکالرشپ کیلئے ممبران کو فنڈ جاری کیاجاچکا ہے تمام ممبران ایک ٹیم ورک کی طرح کام کررہے ہیں اور ترقیاتی منصوبوں کیلئے ممبران کو کروڑوں روپے کا فنڈ جاری کیاجاچکا ہے ضلعی اسمبلی نے ایک متفقہ قرارداد پاس کی جس میں ڈی آئی جی مردان ریجن محمدعلی گنڈا پور، ڈی پی او نوشہرہ منصورامان، ایس پی انسوٹی گیشن افتخار شاہ کو مناہل کیس میں ملوث ملزم کو گرفتار کرنے پر ان کو خراج تحسین پیش کیاگیا وفاقی وصوبائی حکومتوں سے مطالبہ کیا کہ وہ پولیس ٹیم کیلئے خصوصی تعریفی اسناد اور انعامات کا اعلان کریں اور متاثرہ خاندان کے لئے مالی امداد کا بھی اعلان کریں حاجی حسین احمد خٹک نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تحصیل پبی اور تحصیل جہانگیرہ میں تحصیل انتظامیہ کیلئے فوری طورپر بلڈنگ تعمیر کیاجائے کیونکہ ان کے دفاتر نہ ہونے کی وجہ سے وہ دربدر کی ٹھوکریں کھانے پر مجبور ہیں جس کی وجہ سے دفاتری کاموں میں دشواری کا سامنا کرناپڑرہا ہے انہوں نے وفاقی حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ علاقہ خٹک کے 27 دیہاتوں کیلئے الگ شناختی کارڈ دفتر قائم کریں انہوں نے مزید کہا کہ ضلع بھر کے تمام ترقیاتی کاموں میں ناقص میٹریل اور کرپشن کیاگیا ہے اس لئے میں احتساب کیلئے پہلے اپنے آپ کو پیش کرتا ہوں ناقص میٹریل اور کرپشن کرنے والے اداروں کے خلاف فوری طورپر کیسز احتساب بیورو کو بجھوائیں جائے حاجی نوشیر خان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تمام ممبران کو ایک دوسرے کااحترام کرناچاہیے اور عوام نے ہمیں اپنے مسائل کے حل کیلئے ووٹ دیا ہے اس لئے ان کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کریں گے انہوں نے کہا کہ ضلع نوشہرہ میں کرپشن کا انتہا ہوچکا ہے ایک لاکھ روپے کی لاگت کا سولرسسٹم پانچ لاکھ روپے کی لاگت سے لگائے گئے ہیں اور یہ سسٹم بالکل ناکارہ یہ سسٹم سارا چائنا سے درآمد شدہ سامان پر مشتمل ہیں انہوں نے نوشہرہ پولیس کو حراج تحسین پیش کیا جنہوں نے مناہل کیس کے ملوث ملزم کو 72 گھنٹوں میں گرفتار کیا زرتاج خان آفریدی اور ذوالفقار خٹک نے کہا کہ بہرام کلے میں بی ایچ یو اور نظام پور میں پرائمری سکول کسی بھی وقت گرسکتے ہیں جس سے طلباء وطالبات کی جانوں کو خطرہ ہیں انہوں نے ضلعی انتظامیہ سے مطالبہ کیا کہ وہ خوراک کی چپس اور دیگر اشیائے خوردنوش جو بچوں کیلئے مضر صحت ہے بنانے والوں کے خلاف سخت قانونی کاروائی کی جائے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ملک جلال، حاجی عبدالغفور، اسرار نبی، اسرار، اقلیتی ممبرشوکت علی، عدالت خان، قاری ظہوراللہ اور دیگرممبران نے کہا کہ سکالرشپ کا فنڈ ابھی تک ممبران کو نہیں ملا جس کی وجہ سے سکالر شپ حاصل کرنے والے بچے مالی مشکلات سے دوچار ہیں انہوں نے مزید کہا کہ سوشل ویلفیئر کے افسران کا رویہ ضلعی ممبران سے اچھا نہیں ہے اور ابھی تک ممبران کو وہیل چیئرز نہیں دئیے گئے انہوں نے مطالبہ کیا کہ کھیل کے پروگرامات کو جلد سے جلد شروع کئے جائیں انہوں نے ضلع نوشہرہ کے پولیس افسران کو حراج تحسین پیش کیا جنہوں نے مناہل کیس میں ملزم کو 72 گھنٹوں میں گرفتارکردیا ہمارا حکومت سے مطالبہ کہ وہ پولیس افسروں کیلئے تعریفی اسناد اور نقد انعامات کااعلان کریں۔

مزید : پشاورصفحہ آخر