اجمل خان وزیر نے گنے کی کاشتکاروں کو انکے گنے کی مقررہ قیمت ادا نہ کرنے کا سختی سے نوٹس لیا ہے

اجمل خان وزیر نے گنے کی کاشتکاروں کو انکے گنے کی مقررہ قیمت ادا نہ کرنے کا ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


پشاور (سٹاف رپورٹر)صوبائی حکومت کے ترجمان اجمل خان وزیر نے بعض شوگر ملز مالکان کی جانب سے گنے کی کاشتکاروں کو ان کے گنے کی مقررہ قیمت ادا نہ کرنے کا سختی سے نوٹس لیا ہے اور متعلقہ حکام کو سرکاری نرخ دینے سے انکار کرنے والے مالکان کے خلاف ایکشن لینے کی ہدایت کی ہے۔تفصیلات کے مطابق صوبائی حکومت نے رواں سیزن کے لیے گنے کے نرخ 180روپے فی چالیس کلو گرام مقرر کیئے ہیں تا ہم بعض شوگر ملز کے بارے میں شکایات ملی تھی کہ وہ گنے کے کاشتکاروں کو مقررہ قیمت ادا نہیں کر رہے۔ ترجمان صوبائی حکومت اجمل خان وزیر نے صورتحال کا نوٹس لیا اور فوری طور پر کمشنر ڈیرہ اسماعیل خان اور دیگر متعلقہ حکام سے رابطہ کیا اور ان کو ہدایت کی کہ ملز مالکان کو پابند کیا جائے کہ وہ کاشتکاروں سے صوبائی حکومت کی مقرر کردہ نرخوں پر گنا خریدیں۔ انہوں یہ بھی ہدیات کی کہ کاشتکاروں کا استحصال کرنے والے مل مالکان کیخلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائے۔ انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت ہر قیمت پر کاشتکاروں کے مفادات کا تحفظ کرے گی۔