ضلع انتظامیہ کوہاٹ کا واپڈا کے بقایاجات کی ریکوری آپریشن تیز کرنے کی ہدایت

ضلع انتظامیہ کوہاٹ کا واپڈا کے بقایاجات کی ریکوری آپریشن تیز کرنے کی ہدایت

پشاور (سٹاف رپورٹر)ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کوہاٹ شاہ نواز نوید نے واپڈ ا کے بقایاجات کی وصولی اور غیر قانونی کنکشنز ہٹانے پر مامور خصوصی ٹیموں کوسختی سے ہدایت کی ہے کہ وہ واجبات کی ریکوری مہم کو تیزتر کریں اور حکومتی احکامات پرجاری اس آپریشن کو کامیابی سے ہمکنار کرنے کے لئے بھرپور کوششیں کریں۔ یہ ہدایات انہوں نے بدھ کے روز اپنے دفترمیں ڈپٹی کمشنرکوہاٹ مطیع اللہ خان کی ہدایت پر منعقدہ بقایاجات کی وصولی اور غیر قانونی کنکشنز ہٹانے کے لئے جاری آپریشن پر پیش رفت کا جائزہ لینے سے متعلق اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے دیں۔اجلاس میں اسسٹنٹ کمشنر کوہاٹ کیپٹن(ر)عبدالرحمن، ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنرز طاہر علی، صاحبزادہ سمیع اللہاورواپڈا متعلقہ حکام نے شرکت کی ۔اجلاس کوفیڈروائزریکوری اورجاری آپریشن تفصیلی بریفنگ دی گئی ۔اے ڈی سی نے اپنے مختصر خطاب میں کہا کہ بجلی کے بل اور بقایاجات ادا کرنا ہماری قومی ذمہ داری ہے اس لئے اس قومی مہم میں ہرایک کوبڑھ چڑھ کرحصہ لینا چاہئیے ۔انہوں نے مزید کہا کہ لوڈ شیڈنگ اورکم وولٹیج کی بڑی وجہ غیرقانونی بجلی کنکشنزاورکنڈاکلچرہے لہٰذاہمیں بحیثیت ایک قوم ایسے عناصر کے خلاف اٹھ کھڑا ہوناچاہئیے تاکہ لوڈ شیڈنگ اورکم وولٹج کے عذاب سے چھٹکارہ مل سکے۔

مزید : پشاورصفحہ آخر