وزیر جنگلات اشتیاق اُرمڑ کا پی پی سی کے نو منتخب صدر بخار شاہ اور دیگر کابینہ کو مبارکباد

وزیر جنگلات اشتیاق اُرمڑ کا پی پی سی کے نو منتخب صدر بخار شاہ اور دیگر کابینہ ...

پشاور (سٹاف رپورٹر)خیبر پختونخوا کے وزیر جنگلات وماحولیات اور جنگلی حیات سید محمد اشتیاق ارمڑ نے پشاور پریس کلب کے سالانہ انتحابات میں نو منتحب صدر بخار شاہ باچا ، نائب صدر انیلہ شاہین اور جنرل سیکرٹری ظفر اقبال سمیت گورننگ باڈی کے تمام ارکان کو ان کے انتحابات میں کامیابی پر دلی مبارکباد دی ہے یہاں سے جاری ہونے والے اپنے ایکک تہنتی پیغام میں صوبائی وزیر نے کہاکہ سید بخار شاہ باچا کا چھٹی بار صدر منتخب ہونا صحافی برادری اور صحافت کے فروغ کے لئے شب و روز جدوجہد کا نتیجہ ہے انہوں نے ہمیشہ پشہ ورانہ صحافت کے فروغ پر توجہ دی اور ہمیشہ ساتھیوں کے مسائل کے حل کے لئے مخلصانہ طور پر اپنی صلاحیتوں کو بروئے کار لایا ہے صوبائی وزیر جنگلات نے توقع ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ پریس کلب کابینہ کے اراکین صحافی برادری کی فلاح وبہبوداور عوامی خدمت کے لئے اپنے قلم کے ذریعے اپنے فرایض احسن انداز سے انجام دینگے۔

مزید : پشاورصفحہ آخر