بٹ خیلہ ، 2018ضلع ملاکنڈ میں کل 30افراد قتل جبکہ ، درجنوں اشتہاری ملزمان گرفتار

بٹ خیلہ ، 2018ضلع ملاکنڈ میں کل 30افراد قتل جبکہ ، درجنوں اشتہاری ملزمان گرفتار

بٹ خیلہ (رپورٹ:محمدعثمان یوسفزئی سے )سال 2018ضلع ملاکنڈمیں کل 30افرادقتل جبکہ درجنوں اشتہارملزمان کوگرفتارکرکے ہزاروں گرام چرس شراب اوراسلحہ برامدکرکے ملزمان کوگرفتارکرکے حوالات میں بندکردیاہے دوسرے سالوں کے نسبت اس سال جرائم میں کافی حدتک کمی ائی ہے عوامی حلقوں کاڈپٹی کمشنر اقبال حسین باچااورصوبیدارمیجر فریداللہ کوخراج تحسین ۔تفصیلات کے مطابق دوسرے اضلاع میں ریگولرپولیس کے طرح ضلع مالاکنڈمیں ملاکنڈلیویزفورس کے جوان پولیس کے ڈیوٹی سرانجام دے رہے ہیں مگرحکومت کی جانب سے پولیس کے مقابلے میں ان کے مراعات نہ ہونے کے برابرہے سال 2018میں ضلع مالاکنڈمیں کل 30افراد قتل ہوچکے ہیں جبکہ مالاکنڈلیویزفورس نے مختلف کاروائیوں میں کل 109اشتہارملزمان کوگرفتارکرکے ان کے قبضے سے 183عددپستول 13عددبندوق 12عددکلاشنکوف 4998عددکارتوس 18985گرام چرس 1102لیٹرشراب313گرام ائس 20عددگاڑی برامدکرلی ہے یادرہے کہ دوسرے سالوں کے نسبت اس سال جرائم میں کافی حدتک کمی واقع ہوگئی ہے علاق کے عوامی اورسماجی حلقوں نے ڈپٹی کمشنر/کمانڈنٹ مالاکنڈلیویزفورس اقبال حسین باچاصوبیدارمیجر فریداللہ خان کوخراج تحسین پیش کرتے ہوئے ان سے توقع ظاہرکی کہ وہ ائندہ کیلئے بھی جرائم پیشہ عناصر کے ساتھ سختی سے نمٹائیں گے مالاکنڈکے عوام بھی اس مہم میں ان کے ساتھ شانہ بشانہ ہونگے ۔

مزید : پشاورصفحہ آخر