فرار ہونیوالا اشتہاری زخمی حالت میں گرفتار

فرار ہونیوالا اشتہاری زخمی حالت میں گرفتار

ڈیرہ اسماعیل خان ( بیورو رپورٹ)ڈیرہ شہر کے فوارہ چو ک سے گن پوائنٹ پرچھینی گئی گاڑی کی اطلاع پرڈی پی اوظہوربابرآفریدی کی ہدایات پرایس ایچ اویارک محمدرمضان بلوچ نے ناکہ بندی کے دوران پولیس مقابلے کے بعد پولیس کوقتل کیس اورضلع کچہری سے پولیس حراست سے فرارہونے والے خطرناک اشتہاری ملزم عمران کوزخمی حالت میں ساتھی سمیت گرفتارکرکے گاڑی برآمدکرلی ۔تفصیلات کے مطابق تھانہ سٹی کی حدود میں فوارہ چوک پر گن پوائنٹ پر گاڑی چھینی گئی جس پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ظہور بابر آفریدی نے فوری ایکشن لیتے ہوئے پورے ضلع کے تمام اندرونی و بیرونی ناکہ بندیوں کو ہائی الرٹ کرتے ہوئے کہا کہ یہ گاڑی اور ملزمان کسی بھی صورت میں نہیں نکلنے چاہیے جس پرایس ایچ اویارک محمد رمضان معہ پارٹی پولیس نے عمل درآمد کرتے ہوئے ڈیرہ بنوں روڈ نزد زم زم پٹرول پمپ کے قریب گاڑی کو ٹریس کیا ۔ملزمان کو روکنے کا اشارہ کیامگر ملزمان نے رکنے کی بجائے پولیس پر فائرنگ شروع کر دی جس کے جواب میں پولیس نے فائرنگ شروع کی بدوران فائرنگ ایک ملزم عمران ولد نذیر زخمی حالت میں اور ایک ملزم محمد علی ولد امان اللہ کو درست حالت میں گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے چھینی گئی گاڑی برآمد کر لی۔یاد رہے ملزم عمران تھانہ کینٹ کی حدود میں مورخہ8نومبر2018کو سالی کے قتل کیس میں گرفتاری کے دوران پیشی کے سلسلے میں ضلع کچہری میں آنے کے موقع پرپولیس حراست سے فرارہوگیاتھااوراس واقعے کا مقدمہ بھی ملزم عمران کے خلاف تھانہ کینٹ میں درج ہے اس سے قبل بھی عمران پولیس کی حراست میں زخمی حالت میں فرارہوگیاتھا۔

مزید : پشاورصفحہ آخر