محمدادریس سکنہ چمن چوک دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئے

محمدادریس سکنہ چمن چوک دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئے

ڈیرہ اسماعیل خان ( بیورو رپورٹ)ڈیرہ شہر میں جماعت اسلامی کے رہنمامحمدادریس سکنہ چمن چوک دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئے ۔ اس واقعے کی اطلاع ان کے بھائی عبدالحمیدکودی گئی جوکہ گردے کے عارضے میں مبتلاتھے وہ بھی یہ صدمہ برداشت نہ کرسکے اورخالق حقیقی سے جاملے ۔ دونوں بھائیوں کی نمازجنازہ سائنس کالج میں اداکی گئی جس میں بڑی تعدادمیں لوگوں نے شرکت کی۔ مرحوم ادریس اورعبدالحمیدمقامی صحافی محمدسعید عاصی کے بھائی تھے ۔اس واقعے کے بعد علاقے میں فضاسوگواررہی ۔

مزید : پشاورصفحہ آخر