ٹیکسز میں بے انتہا اضافہ قابل مذمت ہے‘ خواجہ ہوتی

ٹیکسز میں بے انتہا اضافہ قابل مذمت ہے‘ خواجہ ہوتی

مردان ( بیورورپورٹ) پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما اور سابق وفاقی وزیر خواجہ محمد خان ہوتی نے مرکزی حکومت کی جانب سے روزمرہ کی اشیاء پر ٹیکسوں میں بے تحاشا اضافے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اسے غریبوں کو زندہ درگور کرنے کی پالیسی قراردیاہے یہاں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے خواجہ محمد خان ہوتی نے کہاکہ ایک طرف پٹرولیم مصنوعات میں کمی پر بغلیں بجائی جارہی ہیں اور دوسری طرف جی ایس ٹی اور دیگر ٹیکسوں میں ناقابل برداشت اضافہ کردیاگیاہے جس سے متوسط اور تاجر طبقے کی زندگی اجیرن ہوگی ہے انہوں نے کہاکہ عوام نے مہنگائی ،بدامنی اور مسائل کے حل کے لئے موجودہ حکومت کو مینڈیٹ دیاتھا لیکن موجودہ حکومت خالی ہولوں دعوے کررہی ہے اور گذشتہ پانچ ماہ سے کوئی عملی اقدا م نہیں اٹھایاگیاہے انہوں نے مزید کہاکہ پیپلز پارٹی غریبوں کی جماعت ہے اوران کے حقوق کے لئے ہرپلیٹ فارم پر لڑے گی ۔

مزید : پشاورصفحہ آخر