فاٹا گرینڈ الائنس نے خیبرپختونخو ا کا بینہ کا اگلا اجلاس ضلع خیبر میں منعقد کرنا مسترد کردیا

فاٹا گرینڈ الائنس نے خیبرپختونخو ا کا بینہ کا اگلا اجلاس ضلع خیبر میں منعقد ...

خیبر (بیوروپورٹ)فاٹا گرینڈ الائنس نے خیبر پختونخواہ کابینہ کااگلا اجلاس ضلع خیبر میں منعقد کرنا مسترد کر دیا اگر اجلاس ضلع خیبر میں منعقد کرنے کی کوشش کی تو اس دن شدید احتجاج کرینگے اور پاک افغان شاہراہ کو بند کر دینگے انہوں نے پہلے سے فاٹا انضمام کو مسترد کر دیا ہیں فاٹا گرینڈ الائنس کے مشران ملک صلاح الدین کوکی خیل، ملک وارث آفریدی ،ملک خان مر جان ،ملک عبدلرازاق آفریدی ،ملک باز گل ،ملک نادرالمنان ،ملک بہا درشاہ ،ملک اسرار کوکی خیل،ملک عزت اور دیگر نے بتا یا کہ شوکت یو سفرئی کی اس بیان کی شدید الفاظ میں مذ مت کر تے ہیں کہ انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا کابینہ کا اگلا اجلاس ضلع خیبر میں منعقدکیا جائیگا انہوں نے کہا کہ ضلع خیبر میں کسی صورت پختونخوا کابینہ کا اجلاس منعقد نہیں ہونے دینگے انہوں نے پہلے دن سے فاٹا انضمام کو مسترد کیا ہے وہ کسی صورت پٹواری نظام اور پولیس نظام کیلئے تیار نہیں ہیں انہوں نے کہا شوکت یو سفزئی پشاور اور خیبر پختونخوا کے عوام کی فلاح وبہود کیلئے کام کریں وہاں کہ عوام سخت سردی میں گیس اور بجلی لوڈشیڈنگ سے تنگ آگئے ہیں جبکہ پشاور کے عوام بی آر ٹی سے کام سے تنگ آگئے ہیں ابھی تک خیبر پختونخوا میں کسی قسم کے تر قیا تی کا م نہیں کئے گئے وہ قبائلی اضلاع میں کیا کام کرینگے فاٹا گرینڈ الائنس مشران نے کہا کہ شوکت یو سفزئی کی حکومت نے قبائلی علاقوں کے سالانہ تر قیا تی منصوبوں کی فنڈ سے کٹوتی کرکے ثابت کر دیا کہ وہ قبائلی عوام کے ساتھ مخلص نہیں ہیں جبکہ طورخم بارڈر پر نئے نوکریاں دینے کیلئے فاٹا ڈومیسائل کو ختم کرکے خیبر پختواڈومیسائل پر بھرتی کا اشتہاراخبارات میں شائع کرکے قبائل دشمنی کا ثبوت دیا جبکہ دوسری طرف وہ کابینہ کا اجلاس ضلع خیبر میں کرانے کی بیانات جا ری کرکے قبائلی عوام کو دھوکہ دے رہے ہیں انہوں نے کہا کہ فاٹا گرینڈ الائنس ان تمام صورتحال پر خاموش نہیں رہینگے اور بھر پور احتجاج کیا جائیگا تمام نقصانات کی ذمہ داری شوکت یو سفزئی پر عائد ہو گی فاٹا گرینڈ الائنس نے اس سلسلے میں جمعے کہ روز جمرود میں احتجاجی مظاہرہ کا اعلان بھی کیا

مزید : پشاورصفحہ آخر