سرحدی گاؤں شتاب گڑھ کوو زیر اعلیٰ پنجاب کے گاؤں کی طرح بجلی فراہم کی جائے

سرحدی گاؤں شتاب گڑھ کوو زیر اعلیٰ پنجاب کے گاؤں کی طرح بجلی فراہم کی جائے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


مکرمی !میں آپ کے موقر روز نامے کی وساطت سے عرض کرنا چاہتا ہوں 70 سا ل ہو گئے۔ پاک بھارت زیرو لائن کے قریب واقع گاؤں شتاب گڑھ آج بھی بجلی،سڑک جیسی بنیادی سہولت سے محروم ہے۔ عوام الناس کو بنیادی سہولتوں سے محروم رکھنے والی تمام حکومتیں اس کی ذمہ دار ہیں۔پیپلز پارٹی ،مسلم لیگ (ن)،مسلم لیگ (ق) کے بعد اب تحریک انصاف کی حکومت آگئی ہے ،لیکن اس گاؤں کو بنیادی سہولتیں فراہم نہ کر کے انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی کی جا رہی ہے ۔وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کے گاؤں میں 70 سال بعد بجلی فراہم کر دی گئی ہے، لہٰذا شتاب گڑھ گاؤں کو بھی اسی تناظر میں دیکھا جائے تو یہ بھی وزیر اعلیٰ پنجاب کے گاؤں سے مختلف نہیں ہے۔آج تک منتخب ہونے والے اراکین اسمبلی نے اس گاؤں کو بجلی ،سڑک کی سہولت نہ دے کر مجرمانہ فعل کا کردار ادا کیا ہے میں پاکستان کے ارباب اقتدار و اختیارات سے التجا کرتا ہوں، خدا را لاہور ڈویژن میں واقع اس گاؤں کو بجلی کی فراہمی اور ذرائع آمدو رفت کے لئے سڑک کی سہولت فراہم کی جائے اور بنیادی مرکز صحت بریارنو،کی اپ گریڈ یشن کی جائے اور ایمبو لینس فراہم کی جائے، تا کہ خواتین کو زچگی کے عمل کے دوران بر وقت مقامی ہسپتال تک پہنچنے کی سہولت میسر آسکے۔(چوہدری فرحان شوکت ہنجرا
03008591302 )

مزید :

رائے -اداریہ -