لاہور ہائیکورٹ با انتخابات ، 10ہزار 704نادہند ہ وکلا ء ووٹ قکاسٹ کرنے کیلئے نا اہل قرار

لاہور ہائیکورٹ با انتخابات ، 10ہزار 704نادہند ہ وکلا ء ووٹ قکاسٹ کرنے کیلئے نا ...

لاہور(نامہ نگارخصوصی)لاہور ہائیکورٹ بار کے 23فروری کو ہونے والے انتخابات میں 10ہزار 704 وکلاء نادہندہ ہونے کی بنا پر اپنا حق رائے دہی استعمال نہیں کرسکیں گے۔یہ وکلاء مجموعی طور پر3کروڑ 90 لاکھ روپے کے نادہندہ ہیں،جنہیں ووٹ کاسٹ کرنے کیلئے نااہل قرار دے دے دیاگیاہے۔علاوہ ازیں انتخاب میں صرف اہل بائیو میٹرک رجسٹرڈ ووٹرز ہی اپنا رائے حق دہی استعمال کرسکیں گے۔ ذرائع کے مطابق ہائیکورٹ بار کے ٹوٹل ممبران کی تعداد 33ہزار117ہے جس میں سے اہل ووٹرکی تعداد 22ہزار 413ہے۔ ہائیکورٹ بار میں بائیو میٹرک رجسٹرڈ وکلا ء کی تعداد15ہزار878ہے جبکہ ابھی تک 6ہزار538 اہل ووٹرز وکلاء نے اپنی بائیو میٹرک رجسٹریشن نہیں کرائی۔ہائیکورٹ بار نے وکلا ک بائیومیٹرک رجسٹریشن کے لئے ٹیمیں مختلف اضلاع میں روانہ کردی ہیں تاکہ اہل ووٹر وکلا ء کی بائیو میٹرک رجسٹریشن کی جاسکے۔

نا اہل قرار

مزید : صفحہ آخر