سپریم کورٹ کا ایل ڈی اے کو نئی کمرشلائزیشن پالیسی وضع کرنے کا حکم

سپریم کورٹ کا ایل ڈی اے کو نئی کمرشلائزیشن پالیسی وضع کرنے کا حکم

لاہور(نامہ نگارخصوصی)سپریم کورٹ نے لاہور شہر کی وسعت اورزمینی حقائق کو مدنظر رکھتے ہوئے ایل ڈی اے کو نئی کمرشلائزیشن پالیسی وضع کرنے کا حکم دے دیا۔سپریم کورٹ نے نجی ہسپتالوں کے از خودنوٹس کیس میں یہ عبوری تحریری فیصلہ جاری کیاہے ۔تحریری حکم میں کہا ہے ایل ڈی اے نئی کمرشلائزیشن فیس کی وصولی کے حوالے سے پالیسی وضع کر کے عدالت پیش کرے، سپریم کورٹ نے ایل ڈی اے کی جانب سے کمرشلائزیشن فیس کی وصولی پر پابندی عائد کی،عوام اور بلڈرز کی سہولت کیلئے سپریم کورٹ کمرشلائزیشن پر مستقل پابندی عائد نہیں کرنا چاہتی، ایل ڈی اے ماحولیاتی عوامل، شہر کے تیز پھیلاؤ اور ٹریفک معاملات کے مطابق پالیسی وضع کرے۔

تحریری فیصلہ

مزید : صفحہ آخر