چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ سے چیف جسٹس آزاد جموں وکشمیرکی ملاقات

چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ سے چیف جسٹس آزاد جموں وکشمیرکی ملاقات

لاہور(نامہ نگارخصوصی)چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ مسٹر جسٹس سردار محمد شمیم خان سے گزشتہ روز چیف جسٹس جموں و آزاد کشمیر تبسم آفتاب علوی نے ملاقات کی۔ چیف جسٹس آزاد جموں وکشمیر نے چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ کو عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد پیش کی۔ چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ نے معززمہمان کو لاہور ہائی کورٹ کی تاریخی عمارت اور اپنی عدالت کا دورہ بھی کروایا،انہوں نے چیف جسٹس آزاد جموں وکشمیر کو عدالت عالیہ کی جانب سے سووینئربھی پیش کیا ،اس موقع پر لاہور ہائی کورٹ کی جسٹس عائشہ اے ملک، جسٹس چودھری اقبال، جسٹس شاہد مبین، جسٹس جواد حسن اور جسٹس شکیل الرحمان خان بھی موجود تھے۔

ملاقات

مزید : صفحہ آخر