ضلعی عدالتوں کے ججزکے تربیتی کورسز پنجاب جوڈیشل اکیڈمی کے بورڈآف مینجمنٹ کی منظوری سے مشروط

ضلعی عدالتوں کے ججزکے تربیتی کورسز پنجاب جوڈیشل اکیڈمی کے بورڈآف مینجمنٹ کی ...

لاہور(نامہ نگارخصوصی)ضلعی عدالتوں کے ججوں کے تربیتی کورسزکوپنجاب جوڈیشل اکیڈمی کے بورڈآف مینجمنٹ کی منظوری سے مشروط کردیا گیاہے ، چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ اس بورڈ کے سربراہ ہیں،اس سے قبل تربیتی کورسز کی منظوری چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ دیتے تھے ،ذرائع کے مطابق اب اس بابت نیا بورڈ آف مینجمنٹ تشکیل دیا جارہاہے جس میں لاہور ہائیکورٹ کے دوجج صاحبان ، ایڈیشنل چیف سیکرٹری پنجاب ، چیئرمین پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ ،سیکرٹری قانون ، سیکرٹری فنانس ، پنجاب یونیورسٹی لاء کالج کے پرنسپل ، ڈی جی پنجاب جوڈیشل اکیڈمی اور ایک ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج شامل ہوں گے۔

مزید : صفحہ آخر