ڈی جی لیگل ریلوے کو عہدے سے ہٹانے کیلئے دائر درخواست پر وکلاء حتمی بحث کیلئے طلب

ڈی جی لیگل ریلوے کو عہدے سے ہٹانے کیلئے دائر درخواست پر وکلاء حتمی بحث کیلئے ...

لاہور(نامہ نگارخصوصی)لاہور ہائیکورٹ نے ڈی جی لیگل ریلوے طاہر پرویزکو عہدے سے ہٹانے کے لئے دائر درخواست پر وکلاء کو4 جنوری کوحتمی بحث کے لئے طلب کر لیا۔جسٹس عاطر محمود نے کیس کی سماعت کی، ریلوے کے وکیل نے کہا کہ ریلوے نے اپنے ڈی جی لیگل طاہر پرویزکو قانون کے مطابق برطرف کیا،قانون کے مطابق ڈی جی لیگل ریلوے کو ایک ماہ کی تنخواہ اور نوٹس دے کر برطرف کیا جا سکتا ہے، وزیر ریلوے شیخ رشید کی استدعا پرپر سپریم کورٹ نے اس درخواست کو ایک ہفتے میں نمٹانے کی ہدایت کررکھی ہے، ڈی جی لیگل ریلوے نے کہا انہیں سیاسی انتقام کا نشانہ بناتے ہوئے قواعد کے بغیر برطرف کیا گیاجس پر عدالت نے درخواست کی سماعت 4 جنوری تک ملتوی کرتے ہوئے وکلاء کوحتمی بحث کے لئے طلب کر لیاہے۔

وکلاء طلب

مزید : صفحہ آخر