نو منتخب صدر ابو بکر بھٹی ڈی ایچ اے کی تقدیر بدل دیں گے، رانا جاوید

نو منتخب صدر ابو بکر بھٹی ڈی ایچ اے کی تقدیر بدل دیں گے، رانا جاوید

لاہور(ڈویلپمنٹ سیل)ڈی ایچ اے کے ممتازرئیل اسٹیٹ ایجنٹس رانا جاوید نے ڈی ایچ اے کی ڈیلرز برادری کو تبدیلی اور نئی قیادت کی مبارک باد دیتے ہوئے کہا ہے امید ہے نوجوانوں کے قائد نو منتخب صدر ابو بکر بھٹی ڈی ایچ اے کی تقدیر بدل دیں گے،رانا جاوید نے گزشتہ 3سال سے کام کرنے والی قیادت پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کی مہربانیوں سے پراپرٹی کا کاروبار تباہ برباد ہو گیا ہے سینکڑوں افراد بے روزگار ہوئے ،درجنوں افراد بلیک لسٹ ہوئے افسوس ہے کہ کوئی فرد ذمہ داری لینے کے لیے تیار نہیں ہے ،رانا جاوید نے کہ کہاڈی ایچ اے رئیلٹرز سے برادری کی بہت امیدیں وابستہ ہیں امید ہے کہ بحران پر قابو پانے میں کامیاب ہو جائیں گے۔

رانا جاوید

مزید : صفحہ آخر