ایپل کا مہنگا ترین آئی فون بھی صارف کی جیب میں پھٹ گیا

ایپل کا مہنگا ترین آئی فون بھی صارف کی جیب میں پھٹ گیا

اوہائیو (مانیٹرنگ ڈیسک) ایپل نے آئی فون X متعارف کروایا اور اس کی قیمت سامنے آئی تو یہ کمپنی کا مہنگا ترین فون ثابت ہوا جسے خریدنے کی خواہش ہر کوئی پوری نہیں کر سکا مگر امریکی ریاست اوہائیو کے ایک شخص کو اس وقت شدید جھٹکا اور صدمہ پہنچا جب اس کے نئے آئی فون XS Max نے جیب میں ہی آگ پکڑ لی اور پھٹ گیا۔جوش نامی اس شخص نے بتایا کہ اسے کچھ عجیب سی بو آئی اور پھر جلد ہی پینٹ کی پچھلی جیب میں شدید گرماہٹ محسوس ہوئی اور پھر دھواں نکلنا شروع ہو گیا جس کے بعد مجھے اپنی پینٹ اور جوتے اتارنے پڑے اور آگ بجھانے کیلئے مخصوص آلے کا استعمال کرنا پڑا۔ جوش نے یہ فون صرف تین ہفتے پہلے ہی خریدا تھا ، اگرچہ آئی فونز کے حوالے سے اس طرح کے واقعات سننے کو نہیں ملتے مگر نومبر 2017ء میں بھی اسی طرح کا ایک واقعہ پیش آیا تھا۔جوش کا کہنا ہے کہ یہ تمام تر واقعہ اس کے دفتر میں لگے سی سی ٹی وی کیمرے میں بھی قید ہو گیا جبکہ اس بارے میں ایپل کے کسٹمر سینٹر سے رابطہ کیا گیا تو شدید مایوسی کا سامنا کرنا پڑا۔

Back

مزید : صفحہ آخر