دینی حلقوں کی مخالفت کے بعد بھارت نے حج پر ہر قسم کی سبسڈی ختم کر دی

دینی حلقوں کی مخالفت کے بعد بھارت نے حج پر ہر قسم کی سبسڈی ختم کر دی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(ڈویلپمنٹ سیل)دینی حلقوں کی مخالفت کے بعد بھارت نے حج پر ہر قسم کی سبسڈی ختم کر دی ،(ن) لیگ کی حکومت نے حج2018ء میں سرکاری حج سکیم کو سستا کرنے کے لیے سرکاری خزانے سے پونے چار ارب سبسڈی دی تھی ،اسلام کا بنیادی رکن حج بھی صاحب استطاعت افراد پر فرض ہے ،پاکستانی علماء اکرام بھی عوام سے وصول کیے گئے ٹیکسز سے حج پر سبسڈی دینے کے حق میں نہیں ہیں لیکن وزارت مذہبی امور گزشتہ سال کی طرح اس سال بھی سرکاری سکیم کے حاجیوں کے لیے فی حاجی کم ازکم 40ہزارسبسڈی دینے کی تجویز دے رہی ہے ،حج2019ء کے لیے سرکاری سکیم کے اخراجات کا گزشتہ سال سے فرق ایک لاکھ57ہزار بن رہا ہے اگر حکومت 3لاکھ 80ہزار پیکج رکھتی ہے تو گزشتہ سال سے ایک لاکھ مہنگا ہو گااور4لاکھ رکھتی ہے تو ایک لاکھ 20ہزار مہنگا ہو گا،اگر اخراجات کے مطابق 4لاکھ 20ہزار رکھتی ہے تو ایک لاکھ 40ہزار مہنگا ہو گا ،بھارت میں کئی سال تک سرکاری حج پر سبسڈی دی جاتی رہی پھر اپوزیشن اور علماء کی مخالفت کے بعد مرحلہ وار سبسڈی ختم کر دی گئی ،حج2019ء کے لیے بھی اگر سبسڈی کا فیصلہ ہوتا ہے تو گزشتہ سال سے ڈبل رقم 8ارب کے قریب سبسڈی دینا پڑے گی۔
سبسڈی

مزید :

صفحہ آخر -