آئینی ترمیم کے بغیر فوجی عدالتوں کی مدت میں توسیع نہیں ہوسکتی،رضا ربانی

آئینی ترمیم کے بغیر فوجی عدالتوں کی مدت میں توسیع نہیں ہوسکتی،رضا ربانی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد(آئی این پی )پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما سینیٹر رضا ربانی نے کہا ہے کہ ملٹری کورٹس کی مدت میں توسیع کیلئے آئینی ترمیم کی ضرورت ہے ، کریمنل سسٹم بہتر ہوجاتا تو ملٹری کورٹس میں توسیع کی ضرورت نہ پڑتی ، ملٹری کورٹس کے معاملے پر سینیٹ اور قومی اسمبلی میں بات نہیں کی گئی ،آئینی ترمیم کے بغیر فوجی عدالتوں کی مدت میں توسیع نہیں ہوسکتی ۔بدھ کو پارلیمنٹ ہاوس میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ، ملٹری کورٹس کے حوالے سے میرا مؤقف واضح ہے ، ملٹری کورٹس کی مدت میں توسیع کیلئے آئینی ترمیم کی ضرورت ہے ، آرڈیننس کے ذریعے ملٹری کورٹس کی مدت میں توسیع نہیں کی جاسکتی ، حکومت نے اس حوالے سے سیاسی جماعتوں کو اعتماد میں نہیں لیا ۔ انہوں نے کہا کہ چار سال گزر گئے سابق حکومت کو کرمنل سسٹم بہتر کرنا چاہیے تھا ، کرمنل سسٹم بہتر ہو جاتا تو ملٹری کورٹس میں توسیع کی ضرورت نہ پڑتی ۔ ملٹری کورٹس کے معاملے پر سینیٹ اور قومی اسمبلی میں کوئی بات کی گئی ، آئینی ترمیم کے بغیر فوجی عدالتوں کی مدت میں توسیع نہیں ہوسکتی ۔
رضا ربانی

مزید :

صفحہ آخر -