علمی وادبی تنظیم ’ ’دریچہ ‘‘ کے نومنتخب عہدیداروں کو وزیراعلیٰ پنجاب کی مبارکباد

علمی وادبی تنظیم ’ ’دریچہ ‘‘ کے نومنتخب عہدیداروں کو وزیراعلیٰ پنجاب کی ...

لاہور(جنرل رپورٹر) وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزادر نے معروف علمی ،ادبی و ثقافتی تنظیم ’’دریچہ ‘‘کے نو منتخب سیکرٹری معروف کالم نگار وصدارتی ایوارڈ یافتہ سیرت نگار اصغر علی جاوید ، جوائنٹ سیکرٹری سید اشرف نقوی اور دیگرعہدیداروں کو سالانہ انتخابات میں کامیابی پر مبارکباد دیتے ہوئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔وزیر اعلیٰ نے اپنے تہنیتی پیغام میں کہا ہے کہ اصغر علی جاوید کا ’’دریچہ ‘‘ کا دوبارہ سیکرٹری منتخب ہونا خوش آئند اور ان کی ادبی خدمات کا اعتراف ہے۔ وزیراعلیٰ نے مزید کہا کہ امید ہے نومنتخب عہدیدار مصنفین کے حقوق کے تحفظ، مسائل کے حل اور اردو ادب کے فروغ کیلئے اپنی تمام تر کاوشیں بروئے کار لائیں گے۔

وزیراعلیٰ پنجاب/ مبارکباد

مزید : صفحہ آخر