وزیر ریلوے سے یو اے ای کے سفیر کی ملاقات، باہمی تعاون پر تبادلہ خیال

وزیر ریلوے سے یو اے ای کے سفیر کی ملاقات، باہمی تعاون پر تبادلہ خیال

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ عمران خان کی قیادت میں پاکستان اور عرب امارات کے درمیان باہمی تعلقات کے نئے دور کا آغاز ہوا ہے،دونوں ممالک کے درمیان تعلقات تاریخی نوعیت کے ہیں، ہمیشہ ایک دوسرے کو سپورٹ کیا۔ ان خیالات کا اظہارا نہوں نے بدھ کو متحدہ عرب امارات کے سفیرحمد عبید ابراہیم سالم الزابی سے ملاقات کے دوران کیا ۔ملاقات میں پاکستان اور عرب امارات کے درمیان تعلقات اور باہمی تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ شیخ رشید احمد نے متحدہ عرب امارات کو ریلوے کے ترقیاتی منصوبوں میں سرمایہ کاری کی دعوت دی۔ یو اے ای کے سفیر الزابی نے عرب امارات میں کام کرنیوالے پاکستانیوں کی ملکی ترقی میں کردار ادا کرنے پر خراجِ تحسین پیش کیا۔ ملاقات میں ریلوے کے چیئرمین سکندر سلطان راجہ بھی موجود تھے۔
ملاقات

مزید :

صفحہ آخر -