ایف بی آر کی علیمہ خان کو 2 کروڑ 94 لاکھ روپے ادائیگی کیلئے 13جنوری تک مہلت

ایف بی آر کی علیمہ خان کو 2 کروڑ 94 لاکھ روپے ادائیگی کیلئے 13جنوری تک مہلت

لاہور( این این آئی)فیڈرل بورڈ آف ریو نیو نے وزیر اعظم عمران خان کی بہن علیمہ خان کودبئی فلیٹ پر عائد ٹیکس اور جرمانے کی مد میں 2کروڑ94لاکھ روپے ادائیگی کیلئے 13جنوری تک مہلت دیدی ۔نجی ٹی وی کے مطابق ایف بی آر کی جانب سے علیمہ خان کو دبئی فلیٹ چھپانے اور کرائے کی آمدن پر 2کروڑ 94لاکھ روپے ٹیکس اور جرمانہ عائد کیا گیا تھا۔ایف بی آر کی جانب سے علیمہ خان کو فلیٹ چھپانے پر سو فیصد جرماہ عائد کیا گیا تھا۔علیمہ خان ایف بی آر کو اپنے ذرائع آمدن کے حوالے سے تسلی بخش جواب نہیں دے سکی تھیں ۔علیمہ خان کی جانب سے 13جنوری تک مہلت مانگی گئی تھی جو انہیں دیدی گئی ہے ۔

علیمہ خان

Back t

مزید : صفحہ آخر