احتساب کے نام پربرسوں سے جاری جرائم کا سلسلہ رک جانا چاہئے،سعد رفیق

احتساب کے نام پربرسوں سے جاری جرائم کا سلسلہ رک جانا چاہئے،سعد رفیق

اسلام آباد(آئی این پی ) مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ پاکستان میں احتساب کے نام پربرسوں سے جاری جرائم کا سلسلہ رک جانا چاہئے،نیب قانون میں تبدیلی نہ کرکے ہم نے جو غلطی کی وہ دور ہو جانی چاہئے،آصف زرداری سے ہاتھ ملا سکتے ہیں ،حکومت گرانے نہیں ،قانون سازی کیلئے اپوزیشن متحدہوجائے، فوجی عدالتوں پر حالات دیکھ کر پارلیمینٹ میں فیصلہ کریں گے ،چودھری نثار کوئی فارورڈ بلاک نہیں بنائیں گے نہ ان کا ایسا کوئی ایجنڈا ہے۔ان خیالات کااظہار انہوں نے پارلیمینٹ ہاؤس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ صورتحال میں صدارتی نظا م نہیں آ سکتا لیکن صدارتی نظام اتنا آسان نہیں کیو نکہ پاکستان میں لوگ جمہوریت کے شیدائی ہیں ۔انہوں نے کہا کہ اپوزیشن موجودہ نظام چلتے رہنے کی ضمانت ہے۔

سعد رفیق

مزید : صفحہ آخر