زلفی بخاری کی کاوشیں رنگ لے آئیں بحرین نے 12پاکستانی رہا کر دئیے

زلفی بخاری کی کاوشیں رنگ لے آئیں بحرین نے 12پاکستانی رہا کر دئیے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد (این این آئی)وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے اوورسیز پاکستانیززلفی بخاری کی کاوشیں رنگ لے آئیں ،بحرین حکومت نے 12پاکستانیوں کو عام معافی دیتے ہوئے رہا کر دیا ۔میڈیا رپورٹ کے مطابق ذوالفقار عباس بخاری بیرون ممالک میں قید پاکستانیوں کی رہائی کیلئے خصوصی کاوشیں کر رہے ہیں۔بحرین کی جیلوں میں مختلف کیسز میں ملوث 12پاکستانیوں کی رہائی کیلئے بحرین میں پاکستانی سفارتخانے میں کمیونٹی ویلفیئر اتاشی نے سفیر کے ذریعے بحرین کے کنگ کو درخواست کی جس کے نتیجے میں بحرین کے کنگ نے مختلف کیسز میں ملوث 12 پاکستانیوں کیلئے عام معافی کا اعلان کیا۔ اس وقت بحرین کی جیلوں میں 40 پاکستانی نامکمل دستاویزات و دیگر جرائم کی پاداش میں زیر حراست ہیں جن کی رہائی کیلئے کوششیں کی جارہی ہیں۔وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے اوورسیز پاکستانیززلفی بخاری نے 12پاکستانیوں کی رہائی پر شاہ بحرین کا شکریہ ادا کیا اور بحرین میں پاکستانی سفارتخانے کی کوششوں کو سراہا۔ بیرون ممالک میں قید پاکستانیوں کی رہائی کیلئے میکنزم بنا رہے ہیں جس کے بعد متعلقہ ممالک میں پاکستانی سفارتخانوں کو ہدایا ت جاری کی جائیں گی ۔

مزید :

رائے -صفحہ آخر -